عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ وتربیت کے محکمے کے ذریعہ بچو ں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی کے تعلق سے اصلاحات

Posted On: 26 OCT 2020 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26 ؍اکتوبر:مودی حکومت کے ذریعہ عملہ وتربیت کے محکمے ( ڈی اوپی ٹی )  کے ذریعہ کی گئی کچھ اہم اصلاحات جانکاری دیتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقی ( آزادانہ چارج ) وزیراعظم کے دفتر، عملہ ،عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے مرکز ی وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج کہاکہ حکومت کے مرد ملازمین بھی اب بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی کے حقدارہوں گے ۔

حالانکہ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی ( سی سی ایل ) کا التزام اور استحقاق صرف ان مرد ملازمین کو ہوگا جو ‘‘سنگل میل پیرنٹ ’’یعنی اکیلے دم پر بچوں کی پرورش کرنے والے مرد ہیں ۔ اس زمرے میں ویسے مرد ملازمین شامل ہوسکتے ہیں جو رنڈوا یا طلاق شدہ یا غیرشادی شدہ ہیں اوراس وجہ سے بطورگارجین ان پربچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے ۔

اس قدم کو سرکارملازمین کی زندگی کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم اورترقی پسندانہ اصلاح قراردیتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ اس سلسلے میں حکم نامہ کچھ عرصے پہلے ہی جاری کردیاگیاتھا۔ تاہم کسی وجہ سے عوام میں اس کی خاطرخواہ تشہیرنہیں ہوپائی ۔

اس التزام میں تھوڑی اوررعایت دیئے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے بتایاکہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی پرجانے والاکوئی ملازم اب مجاز افسرکی پیشگی منظوری سے صدردفترچھوڑسکتاہے ۔ اس کے علاوہ اس ملازم کے ذریعہ لیوٹریول کنسیشن ( ایل ٹی سی ) کا فائدہ بھی اٹھایاجاسکتاہے، بھلے ہی وہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی پرہو۔ اس بارمیں مزیدمعلومات دیتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی کی منظوری پہلے 365دنوں کے لئے 100فیصد تنخواہ کے ساتھ  اوراگلے 365دنوں کے لئے 80فیصد تنخواہ کے ساتھ دی جاسکتی ہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ کچھ وقت سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر ، اس سلسلے میں اٹھایاگیا ایک دیگرقدم یہ ہے کہ ایک ویویانگ ( معذور) بچے کے معاملے میں بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق چھٹی کوبچے کی 22سال کی عمرتک ہی دیئے جانے کے التزام کو ہٹادیاگیاہے اوراب کسی بھی عمرکے معذوربچے کے لئے سرکاری ملازم کے لئے اس طرح کی چھٹی کا فائدہ اٹھایاجاسکتاہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نےکہاکہ وزیراعظم جناب نریندرموددی کی ذاتی مداخلت اور دلچسپی نیز انتظامی اصلاحات پران کے خصوصی زورکی وجہ سے گذشتہ چھ برسوں میں عملہ وتربیت کے محکمے نے متعدد قابل ذکرفیصلے لینا ممکن ہوسکاہے ۔انھوں نے کہاکہ ان سبھی فیصلوں کا بنیاد مقصد ہمیشہ ایک سرکاری ملازم کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کا اہل بنانارہاہے ۔ دوسری جانب بدعنوانی یا خراب کارکردگی کے تئیں کوئی ڈھیلائی یا نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

*********************   

)م ن۔   م م۔ ع آ: 09.11.2020)

U-7085



(Release ID: 1671391) Visitor Counter : 155