اسٹیل کی وزارت
سیل نے دوسری سہ ماہی میں اُچھال اور نیٹ پرافٹ درج کیا
ٹرن اووَر میں 20 فیصد سے بھی زیادہ بہتری درج کی گئی
Posted On:
07 NOV 2020 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 نومبر: اسٹیل کی وزارت کے تحت آنے والے پبلک سیکٹر کے ادارہ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے رواں مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جو کہ اچھی کارکردگی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی) 610.32 کروڑ روپے اور ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) 393.32 کروڑ روپے درج کیا ہے جب کہ پچھلے سال اسی مدت میں کمپنی کا پی بی ٹی اور پی اے ٹی بالترتیب 523.03 کروڑ اور 342.84 کروڑ روپے کا نقصان تھا۔ مال سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں ہونے والا منافع گھریلو بازار اور تیزی سے نمو حاصل کرتی اقتصادیات میں کمپنی کی مضبوط اور لچیلی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ سال کے شروعاتی مہینوں میں کووڈ-19 وبائی امراض کے منفی اثرات سے نمبرد آزما تھی۔ کارکردگی اور سرگرمیوں میں اُچھال کی وجہ سے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں سیل کے ٹرن اووَر میں بھی پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے 20 فیصد بہتری دیکھنے کو ملی اور یہ 16834.1 کروڑ روپے رہا۔ پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں سود، ٹیکس، کم قدری، بے باقی (ای بی آئی ٹی ڈی اے) سے پہلے کی کمائی میں 58.7 فیصد کا حیران کن اضافہ درج کیا گیا اور یہ 2098.09 کروڑ روپے رہا۔ کمپنی کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہر ناموافق حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، اس نے بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جون 20 سے فروخت میں اضافہ کو برقرار رکھا۔ مالی سال 21 کے پہلے دو مہینوں کے دوران وبائی امراض کا اثر پڑا تھا، اس کے بعد سے اب تک کمپنی کی اچھی کارکردگی لگاتار جاری ہے۔ سیل نے پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں فروخت میں 31.3 فیصد کا اثر انگیز اضافہ درج کیا۔
فروخت کے لائق اسٹیل کی پیداوار پر اسٹریٹجک طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنی نے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں قابل فروخت سب سے اچھی اسٹیل کی 3.752 میٹرک ٹن پیداوار کی۔ جب کہ پچھلی سب سے اچھی پیداوار مال سال 18 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 3.658 میٹرک ٹن تھی۔ پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں قابل فروخت اسٹیل کی پیداوار 5 فیصد بڑھ گئی۔ چلانے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے کے سبب مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں بنیادی تکنیکی- اقتصادی پیمانوں میں بہتری آئی ہے جیسے کہ پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے کوک ریٹ (4 فیصد)، بلاسٹ فرنیس پیداواری صلاحیت (9 فیصد) اور مخصوص توانائی کھپت (1 فیصد) میں اضافہ درج کیا گیا۔
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے، سیل کے چیئرمین جناب انل کمار چودھری نے کہا، ’’سال کی شروعات کئی غیر متوقع چنوتیوں سے ہوئی جس نے پوری دنیا کو پریشان کیا۔ یہ مل جل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے، توانائی کو صحیح سمت عطا کرنے اور رکاوٹوں پر مضبوطی کے ساتھ جیت حاصل کرکے اپنی صلاحیت کو ثابت کرنے کا وقت تھا۔ سیل نے مل کر ایسا کیا اور کمپنی نے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں آپریشنل کارکردگی میں تمام ناموافق حالات کو شکست دیکر اور مسلسل ترقی کا مظاہرہ کرکے منافع درج کیا۔ کمپنی مستقبل میں اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے اور خود کفیل بھارت کی تعمیر کی سمت میں ورلڈ کلاس گھریلو اسٹیل پیدا کرنے والا بنے رہنے کے لیے تمام ضروری قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘
***************
م ن ۔ ق ت
U: 7061
(Release ID: 1671341)
Visitor Counter : 199