نیتی آیوگ

اٹل اینوویشن مشن اور ایس آئی آر آئی یو ایس (روس) نے ’اے آئی ایم- ایس آئی آر آئی یو ایس اینوویشن پروگرام 3.0‘ لانچ کیا


اسکولی طلبہ کے لیے ہند- روس دو طرفہ یوتھ اینوویشن پروگرام کا آغاز

اس میں بھارت اور روس کے نوجوانوں کے درمیان اینوویشن میں تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

Posted On: 07 NOV 2020 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 نومبر: اٹل اینوویشن مشن (اے آئی ایم) اور ایس آئی آر آئی یو ایس، روس نے آج بھارت اور روس کے اسکولی طلبہ کے لیے 14 روزہ ورچوئل پروگرام اے آئی ایم- ایس آئی آر آئی یو ایس اینوویشن پروگرام 3.0 شروع کیا۔

پہلی ہند- روسی دو طرفہ یوتھ اینوویشن پہل، اے آئی ایم- ایس آئی آر آئی یو ایس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لیے (موبائل اور ویب پر مبنی) ٹیکنالوجیکل حل تیار کرنا ہے۔

21-7 نومبر، 2020 تک چلنے والے اس دو ہفتہ واری پروگرام میں، 48 طالب علم اور 16 ٹیچر و صلاح کار 8 ورچوئل پروڈکٹس اور موبائل ایپلی کیشن بنائیں گے، جو کووڈ- 19 وبائی امراض کے مدنظر ثقافت، فاصلاتی تعلیم، اپلائیڈ کاگنیٹو سائنس، صحت و فلاح، کھیل، فٹنس، گیمز ٹریننگ، کیمسٹری، آرٹیفیشیل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل مالیاتی اثاثوں جیسے مختلف شعبوں میں عالمی چنوتیوں سے نمٹیں گے۔

اے آئی ایم مشن کے ڈائرکٹر جناب آر رمنان نے کہا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے کہ اس سال کا پروگرام سائنس، ٹیکنالوجی پروجیکٹ میں اینوویشن اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ بھارت اور روس کے درمیان پہلا ورچوئل طلبہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کا پروگرام ہے اور اس میں اٹل ٹنکرنگ لیب اور سیریئس ٹیم کے ذریعے جوش نظر آ رہا ہے۔‘‘

طلبہ کی ٹیم کے ذریعے تیار کیے گئے اینوویشن میں 21ویں صدی کی ٹیکنالوجی جیسے کہ ایپ ڈیولپمنٹ، آرٹیفیشیل انٹیلی جنس، بلاک چین، مشین لرننگ، ڈیٹا کا تجزیہ اور وژوئلائزیشن، یو آئی/یو ایکس، ورچوئل ریئلٹی، آگمینٹڈ ریئلٹی، گیمی فکیشن، 3ڈی ڈیزائن اور ریپڈ پروٹوٹائپنگ کی خوبیاں ہوں گی۔ صنعت اور اکادمی سے اے آئی ایم اور ایس آئی آر آئی یو ایس مینٹرز ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

روس میں سائنس اور تعلیم کے لیے صدارتی کونسل کی رکن اور ٹیلنٹ اینڈ سکسیس فاؤنڈیشن کی سربراہ، ایلینا شمیلیوا نے کہا، ’’بین الاقوامی تعاون کے بغیر جدید سائنس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دریافتیں بھی اکثر ان سائنس دانوں کی ٹیم کے ذریعے کی جاتی ہیں جو الگ زبانیں بولتے ہیں مگر ان کا ہدف ایک ہوتا ہے۔ ایس آئی آر آئی یو ایس بین الاقوامی پروگرام ایسے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہم با صلاحیت بچوں، نوجوان سائنس دانوں اور انجینئروں کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں جس کے بعد وہ سائنس اور سماج کی بڑی چنوتیوں کا حل ڈھونڈنے کے قابل ہوتے ہیں۔‘‘

اس سال کی ٹیم میں ایس آئی آر آئی یو ایس مرکز سے روس کے سب سے ذہین طلبہ اور اے ٹی ایل میراتھن 2019 کی 150 سرکردہ ٹیموں سے ہندوستانی طلبہ اور اے ٹی ایل انچارج شامل ہیں۔ پچھلے سال 25 طلبہ اور 5 اساتذہ کا ایک ہندوستانی وفد 7 روزہ تحقیق پر مبنی پروگرام کے لیے روس کے لیے ایس آئی آر آئی یو ایس سنٹر گیا تھا۔ تب ٹیموں نے ریموٹ ارتھ سینسنگ، بایولوجیکل اور جینیٹک ریسرچ، صاف توانائی، ڈیٹا اینالیکٹس اور فرنٹیئر ٹیکنالوجیز، اور ڈرونز اور روبوٹکس کے شعبے میں 8 الگ الگ اینوویشن کیے تھے جسے 5 دسمبر 2019 کو صدر ولادیمیر پوتن کو پیش کیا گیا تھا۔

 

*****

م ن ۔ ق ت

U: 7059


(Release ID: 1671310) Visitor Counter : 169