صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کی ٹیلی میڈیسن سروس ای۔ سنجیونی نے 7 لاکھ مشورے مکمل کئے


دس ہزار سے زیادہ مریض۔ ڈاکٹر کنسلٹیشن یومیہ کے حالیہ رجحان نے 11 دن میں آخری ایک لاکھ مشوروں تک پہنچنے میں مدد کی

Posted On: 07 NOV 2020 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،    صحت اور خاندانی بہود کی وزارت کے  ذریعہ قائم کی گئی  نیشنل ٹیلی میڈیسن سروس ای ۔ سنجیونی نے  آج 7 لاکھ مشورے مکمل کرلئے ہیں۔ آخری ایک لاکھ مشورے گیارہ دن میں مکمل ہوئے۔  او پی ڈی سروس ورچوول طریقے سے فراہم کرانے  کا یہ نیا ڈیجیٹل طریقہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔  ای۔ سنجیونی پر  10 ہزار سے زیادہ کنسلٹیشن یومیہ درج کئے جانے سے  یہ  ملک میں قائم  سب سے بڑی او پی ڈی سروس  کی شکل لے رہی ہے۔

صحت خدمات فراہم کرانے کی ایک اختراعی تدبیر کے طور پر  ای۔ سنجیونی  چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں میں بھی  اثر دکھانے لگی ہے۔ ٹیلی میڈیسن مریضوں کے لئے تو فائدے مند ہے ہی ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر  ڈاکٹروں  کے لئے بھی یہ پریکٹس کا پسندیدہ طریقہ بن گیا ہے۔ ای سنجیونی میں  خدمات فراہم کرانے کے لئے ڈاکٹر کی مخصوص مقام پر موجودگی  کی ضرورت کوختم کردیا ہے۔ ای۔ سنجیونی کے ذریعہ طبی مشورہ حاصل کرنے  کے خواہش مند مریضوں کو  ایک ورچوول قطار میں لگا دیا جاتا ہے اور  اپنا نمبر آنے پر  وہ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرے شہر میں کونسا ڈاکٹر ورچوولی دستیاب ہے۔  ہر ایک آن لائن او پی ڈی مشورے کے نتیجے میں ایک ای۔ پرسکرپشن تیار ہوتی ہے، جس کو  ادویات خریدنے یا  جانچ کے لئے  جانے کے مقصد کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیرلا اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں پہلے ہی ای۔ پرسکرپشن کو قبول کئے   جانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

حال ہی میں  مدھیہ پردیش،گجرات اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ای سنجیونی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تمل ناڈو، اتردیش،کیرلا اور اترکھنڈ میں گزشتہ چند ماہ میں  ای۔ سنجیونی کا پہلے ہی بہت زیادہ استعمال  ہورہا ہے۔ ای۔ سنجیونی اور ای۔ سنجیونی او پی ڈی پلیٹ فارم  کے ذریعہ  سب سے زیادہ کنسلٹیشن درج کرانے والی دس ریاستوں میں  تمل ناڈو، اتردیش، کیرلا ،ہماچل پردیش، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، اتراکھنڈ ، کرناٹک اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (موہالی) کے ساتھ  ریاستی انتظامیہ کے مشورے سے ای۔ سنجیونی میں  نئی چیزیں شامل کرنے اور  اس کی صلاحیتوں میں ا مسلسل  ضافہ کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/eSanjeevaniConsultationYAOK.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7066

                          


(Release ID: 1671299) Visitor Counter : 223