ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے ریاستوں کو لکھا کہ وہ نئے دور کی ہنر مندیوں کی توسیع کریں


چھ ماہ سے دو سال تک کے 12 نئے کورسز کا اعلان

Posted On: 06 NOV 2020 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  نومبر 2020،    نئے دور کی متعلقہ ہنر مندیوں  میں نوجوانوں کو  ہنر مند بنانے اور ان کے ہنر  میں بہتری لانے کی کوشش   میں ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے  ربھارت کی یاستوں سے کہا ہے کہ  وہ  اپنے متعلقہ تربیتی مراکز میں نئے  دور کے کورسز کو مزید وسعت دیں۔ اس کا مقصد ریاست میں  ہنر مند افرادی قوت کی مقامی مانگ  کو پورا کرتے ہوئے  ‘آتم نربھر بھارت’ کی تعمیر  کے لئے  بدلتے  ہوئے ٹکنالوجی کے دور کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنا اور  بین الاقوامی بازاروں میں بھارت کے ورکرز  کے اثر میں اضافہ کرنا ہے۔

ملک بھر میں  پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ  اور تال میل کے لئے  اس وزارت کا اعلی ترین ادارہ ڈائریکٹ جنرل آف ٹریننگ  (ڈی جی ٹی) ایسے نئے دور کے کورسز کے لئے  نئی تجاویز تیار کرنے اور  تربیت کاروں کی تربیت کے لئے  ریاستوں کو تمام ممکنہ  تکنیکی مدد فراہم کرائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی جی ٹی نے  نئے دور کے کورسز کے مطابق  13 نیشنل اسکل کوالیفی کیشن فریم ورک  (این ایس کیو ایف) پہلے ہی  متعارف کرائے ہیں۔ان تربیتی  کورسز کی مدت 6 ماہ سے دو سال تک ہے۔

مینوفیکچرنگ اور خدمات میں  ٹکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور  میکینکل اور  دستی  طور پر کئے جانے والے کاموں کی جگہ  ڈیجیٹل طور پر اور مصنوعی ذہانت کے ذریعہ کئے والے والے کام لے رہے ہیں۔ اس سے ضروری ہوگیا ہے کہ  آئی ٹی آئی ان ٹکنالوجی  میں   ماہر نئے ورکرز کی تربیت  کی صلاحیت حاصل کرے۔ اس کے صنعتی ماہرین کے مشورے اور سرگرم شرکت کے ساتھ  کورس تیار کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں  ڈی جی ٹی نے  تکنیکی ہنر مندی کی تعلیم کے  ایڈیشنل چیف  / پرنسپل سکریٹریز کو بھی  12 جون 2020 کو  ایک خط لکھا ہے جس میں  درخواست کی گئی ہے تمام آئی ٹی آئیز میں  نئے دور کے کورس شروع کئے جائیں۔

اس پہل کے بارے میں  ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے  ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے بتایا  ’’ٹکنالوجی کے انقلاب کی نئی لہر سے  روزگاروں کی نوعیت میں تبدیلی آنے والی ہے اور  اس تبدیلی کے ساتھ  قدم سے قدم ملاکر چلنے کے لئے ہمیں  صنعتوں  کی مستقبل کی مانگوں کو پورا کرنے کے  مقصد سے   ٹکنالوجی کے متعلقہ شعبوں میں مستقبل کی افرادی قوت کی تربیت کرنی ہوگی‘‘۔

صنعت کی ضرورتوں  کو پورا کرنے اور  جدید ترین ٹکنالوجی کی تربیت  فراہم کرانے کی کوشش میں ڈی جی ٹی نے  انڈسٹری 4.0 ریوولیوشن کے مطابق  21 ویں صدی کے ڈیجیٹل اسکل سیٹ تربیتی پروگرام  کو فروغ دینے کے لئے  ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ  کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ ڈی جی ٹی کے ساتھ تعاون کرنے والی  کلیدی کمپنیوں  میں آئی بی ایم انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، ایف اے پی انڈیا،  مائیکرو سافٹ  کارپ  (انڈیا) لمیٹیڈ ، نیسکام   کویسٹ الائنس  اکسیچیور اور سسکووغیرہ شامل ہیں۔ ان مفاہمت ناموں سے  ملک بھر میں  کئی ٹیک  تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7009

                          



(Release ID: 1670749) Visitor Counter : 136