صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

’’آیئے اسے 2020 تک ختم کردیں‘‘: ڈاکٹر ہرش وردھن نے دلی سے اپیل کی وہ سال کے آخر تک کووڈ کے پھیلنے کو روکنے کے لئے وزیراعظم کے جن آندولن کو کامیابی کے ساتھ نافذ کریں


چھ اضلاع میں پازیٹیو پائے جانے والے افراد کی شرح میں اضافہ باعث تشویش

انہوں نے آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی علامات پائے جانے کی صورت میں تمام آر اے ٹی نیگیٹیو افراد کی لازمی ٹسٹنگ پر زور دیا

Posted On: 05 NOV 2020 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5  نومبر 2020،    صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج  دلی کے  سینئر افسروں ،میئرس،میونسپل کمشنروں اور  ضلع مجسٹریٹوں  کی موجودگی میں دلی کے لیفٹننٹ گورنر جناب انل بیجل اور دلی کے وزیر صحت  جناب ستیندر کمار جین سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MDB8.jpg

تمام شہریوں کو  ماسک پہننے، فزیکل ڈسٹنسنگ اور ہاتھ دھونے کے فائدوں سے واقف کرانے کے لئے  جن آندولن  شروع کرنے پر  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ  حکومت کے نظریئے نے ملک میں کووڈ کو بحران کو موثر طریقے سے  روکنے  میں مدد کی ہے۔دلی میں کووڈ کی صورتحال کا موازنہ  ملک کی صورتحال سے کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا  ’’ اس وقت بھارت میں  صحت یاب کی شرح 92 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ دلی میں یہ 89 فیصد ہے۔ ملکی سطح پر اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے جبکہ دلی میں 1.71 فیصد ہے‘‘۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  دلی کے خصوصی طور پر  شمالی، وسطی، شمال مشرقی،  مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مشرقی اضلاع میں پازیٹیو پائے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے پر  تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  غلط نیگیٹیو نتائج سے کووڈ۔ 19 سے متاثرہ  افراد میں لاپروائی کا رجحان پیدا ہوجاتا ہے اس لئے تمام آر اے ٹی نیگیٹیو افراد نے  اگر بعد میں آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کی علامات پیدا ہوجائیں تو ان کی جانچ ضروری ہے۔

امراض پر قابو پانے کے قومی مرکز  (این سی ڈی سی) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سجیت سنگھ نے  تمام موجود افراد کو  دلی کے مختلف اضلاع میں کووڈ کی صورتحال سے واقف کرایا۔ انہوں نے  دلی کے مختلف اسپتالوں  میں کووڈ سے ہونے والی اموات کا تجزیہ بھی پیش کیا۔

جناب انل بیجل نے  بتایا کہ  ماہرین نے  دلی انتظامیہ کو   تہواروں اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے  کووڈ۔ 19 کے ابھا ر کے بارے میں پہلے ہی تنبیہ کردی تھی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ای سی کی مہم   کووڈ۔ 19 کے بارے میں عوامی رویہ میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FJ2Q.jpg

جناب ستیندر جین نے مرکز  سے درخواست کی کہ  ایمس نئی دلی اور دیگر مرکزی اسپتالوں میں موجودہ صلاحیت میں اضافے کے لئے  آئی سی یو بستروں کی تعداد بڑھائی جائے ۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے   دلی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ  سخت دیکھ بھال کی ضرورت والے مریضوں کو  دھولا کنواں میں ڈیفنس میڈیکل   ہاسپٹل فیسی لیٹی میں منتقل کریں جہاں پر  125 آئی سی یو بستروں کا انتظام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037XG5.jpg

دلی کے چیف سکریٹری جناب وجے کمار دیو نے  اپنے دفتر سے  ورچوول طریقے سے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں  ایڈیشنل سکریٹری (ہیلتھ)  محترمہ آرتی آہوجہ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔


U- 6983                          


(Release ID: 1670533) Visitor Counter : 160