وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 7 نومبر کو آئی آئی ٹی دہلی کی 51 ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گے
Posted On:
05 NOV 2020 7:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی آئی آئی ٹی دہلی کی 51 ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور 7 نومبر 2020 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اور وزیر مملکت برائے تعلیم بھی موجود رہیں گے۔
تقسیم اسناد کی تقریب انسٹی ٹیوٹ کے ڈوگرہ ہال میں محدود لوگوں کی شرکت کے ساتھ ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جائے گی۔ ایک آن لائن ویب کاسٹ کے توسط سے اس کا نشریہ تمام گریجویٹ طلبہ ، ان کے والدین ، معزز سابق طلباء اور مدعو مہمانوں تک پہنچے گا۔ تقسیم اسناد کی تقریب میں 2000 سے زائد گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی جن میں پی ایچ ڈی ، ایم ٹیک ، ماسٹرز آف ڈیزائن ، ایم بی اے اور بی ٹیک طلباء شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ گریجویٹ طلبہ کو پریسیڈنٹس گولڈ میڈل ، ڈائریکٹرس گولڈ میڈل ، ڈاکٹر شنکر دیال شرما گولڈ میڈل ، پرفیکٹ دس گولڈ میڈلز اور انسٹی ٹیوٹ سلور میڈلز بھی دے گا۔
**************
م ن۔ ن ا۔ م ف
U: 6988
(Release ID: 1670524)
Visitor Counter : 156
Read this release in:
Assamese
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam