بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی کا ای پورٹل کمہاروں کے لئے وقت سے پہلے دیوالی لایا

Posted On: 05 NOV 2020 4:06PM by PIB Delhi

 

کھادی کی آن لائن فروخت اس دیوالی میں بااختیار کمہاروں کے لئے خوش قسمتی کا باعث بنی ہے۔ راجستھان کے جیسلمیر اور ہنومان گڑھ اضلاع کے دور دراز علاقوں میں ان کمہاروں کے ذریعہ تیار کردہ مٹی کے لیمپ (دیا) کھادی انڈیا کے ای پورٹل کی بدولت ملک کے کونے کونے تک پہنچ رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ETCN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027LKT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034EQT.jpg

کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے رواں سال پہلی بار وزیر اعظم کے ویژن ووکل فار لوکل پر عمل آوری کے لئے آن لائن اور اسٹورز کے ذریعہ دیا کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کے وی آئی سی نے 8 اکتوبر کو دیا کی آن لائن فروخت کا آغاز کیا اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تقریبا 10،000 دئیے پہلے ہی آن لائن فروخت ہوچکے ہیں۔ اس کے آغاز کے پہلے ہی دن سے ہی کھادی کے مٹی کے دئیے کی زبردست مانگ دیکھی گئی اور 10 دن سے بھی کم عرصہ میں ڈیزائنر دیوں کو پوری طرح سے بیچ دیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے کے آئی سی نے ڈیزائنر دئیے کے نئے سیٹ متعارف کروائے جن کی بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔ دیوالی کے قریب آنے کے ساتھ ہی دیوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

کے وی آئی سی نے 8 قسم کے ڈیزائنر دئیے متعارف کروائے ہیں جن کی قیمت 84 روپئے سے لے کر12 کے سیٹ کے لئے 108 روپئے ہے۔ کے وی آئی سی ان دیوں پر 10٪ کی چھوٹ بھی دے رہا ہے۔ کے وی آئی سی کے کمہاروں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہر دیا کی فروخت پر 2 سے 3 روپے کما رہے ہیں۔ کھادی کے ڈیزائنر دئیےwww.khadiindia.gov.inپر دستیاب ہیں۔

دہلی اور دوسرے شہروں میں اپنی دکانوں کے ذریعہ کے وی آئی سی دیوں اور مٹی کی دیگر اشیا جیسے لکشمی گنیش کی مورتیوں اور دیگر سجاوٹ کی اشیاء بھی فروخت کررہا ہے۔ یہ مورتیاں وارانسی ، راجستھان ، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں کمہاروں کے ذریعہ بنائی جا رہی ہیں اور کمہاروں کی اس سے اچھی آمدنی ہو رہی ہے۔ مختلف کھادی دکانوں کے ذریعہ 10،000 سے زائد دئیے فروخت کئے گئے ہیں۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ مٹی کی اشیا کی آن لائن فروخت حقیقی معنوں میں کے وی آئی سی کے کمہاروں کو بااختیار بنانا ہے۔ "پہلے کسی خاص خطے میں کمہار اپنی اشیاء صرف مقامی طور پر فروخت کرتے تھے لیکن کھادی کے ای پورٹل کی ملک گیر سطح پر پہنچ کے ساتھ یہ مصنوعات ملک کے ہر حصے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ کے وی آئی سی کے ای پورٹل کے ذریعہ راجستھان میں بنے ہوئے دئیے دور دراز ریاستوں جیسے اروناچل پردیش ، جموں و کشمیر ، کیرالہ ، آسام ، مہاراشٹر ، انڈمان اور نکوبار جزیرے میں خریدے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے کمہاروں کے پروڈکشن اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ سکسینہ نے مزید کہا ، "کمہاروں کو بااختیار بنانا اور مٹی کے برتنوں کے فن کا احیا کرنا وزیر اعظم کا خواب ہے''۔

پوکھرن میں پی ایم ای جی پی یونٹ کے اسی طرح کے ایک کمہار مدن لال پرجاپتی نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے گاؤں کے باہر دئیے بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ '' اس دیوالی میں ہماری فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم دہلی کے کھادی بھون کو اپنے دئیے سپلائی کررہے ہیں اور وہاں سے اسے پورے ملک میں آن لائن فروخت کیا جارہا ہے۔ اس سے مجھے اچھی آمدنی ہو رہی ہے''۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے وی آئی سی نے ان کمہاروں کو تربیت دی ہے اور انھیں کمہار سشکتی کرن یوجنا کے تحت بجلی کے چاک ( الیکٹرک پوٹر) اور دیگر آلات فراہم کئے ہیں جس سے ان کے پروڈکشن اور آمدنی میں 5 گنا تک کا اضافہ ہوا ہے۔ کے وی آئی سی نے اب تک 18،000 سے زائد بجلی کے چاک تقسیم کئے ہیں جس سے 80،000 سے زائد کمہار برادری کو فائدہ پہنچا ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 6980



(Release ID: 1670521) Visitor Counter : 149