سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جناب تھاور چند گہلوت نے ورچوول پلیٹ فارم کےذریعہ شمالی ممبئی میں دویانگ جن کو معاون اشیا اور آلات کی مفت تقسیم کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا افتتاح کیا
آئندہ تین روز کے دوران 1035 استفادہ کنندگان 1740 معاون اشیا اور معاون آلات حاصل کریں گے
Posted On:
05 NOV 2020 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 نومبر 2020، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھار چند گہلوت نے دویانگ جن کو معاون اشیا اور آلات کی مفت تقسیم کےلئے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعہ ورچوول طریقے سے شمالی ممبئی میں دویانگ جن کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا افتتاح کیا ۔ شمالی ممبئی کے لوک سبھا انتخاب کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی نے تقریب کی صدارت کی۔ شمالی ممبئی میں پوئن سُر جمخانہ کاندی ولی (ویسٹ) میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے حفاظت کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےجناب گہلوت نے تمام دویانگ جن اور کوئن سُر جمخانہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ ورچوول طریقے سے اور آن لائن ویب کاسٹ کے ذریعہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دیگر افراد کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ دویانگ جن کے بارے میں حکومت کے کام کاج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں میں معزور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت اس طرح 9265 کیمپوں کا انعقاد کیا ہے اور جس میں 16.70 لاکھ دویانگ جن استفادہ کنندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر ان کی وزارت نے سوشل ڈسٹنسنگ اور سنیٹائزیشن پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے موجودہ شراکت کے تحت ڈسٹریبوشن کیمپوں کے لئے ترمیم شدہ معیاری کام کاج کے طریقہ کار (ایس او پی) کو منظور کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ کے ذریعہ 37 موٹرائسڈ ٹرائی سائیکل فراہم کرانے میں تعاون کے لئے شمالی ممبئی کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ یہ موٹرائسڈ ٹرائی سائیکلیں شمالی ممبئی کے شناخت کئے گئے دویانگ جن کو تقسیم کی جائیں گی۔
اپنے خطاب میں جناب گوپال شیٹی نے ان کے حلقہ انتخابات میں ڈسٹریبوشن کیمپ منعقد کرنے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تعاون کے لئے جناب تھاور چند گہلوت کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں آنکھوں سے معذور افراد کے لئے پنشن فراہم کرانے کی ایک اسکیم بھی لائیں ۔
ماہ جنوری اور فروری 2020 میں شمالی ممبئی کے 6 مقاموں پر مجموعی طور پر 1035 استفادہ کنندگان کو شناخت کیا گیا۔ آئندہ تین روز میں مرحلے وار طریقے سے 87.96 لاکھ مالیت کی مجموعی طور پر 1740 معاون اشیا اور معاون آلات دہی ساگر، کاندی ولی (ویسٹ)، کاندی ولی (ایسٹ)، بوری ولی (ایسٹ)، بوری ولی (ویسٹ) اور پوئن سُر جمخانہ میں کیمپوں کے ذریعہ پہلے سے شناخت کئے گئے استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے جائیں گے۔
کیمپ کا انعقاد معذور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے کے تحت کام کرنے والے آرٹی فیشیل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) نے شمالی ممبئی کی ضلع انتظامیہ کے تعاون سے حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت کیا۔
کیمپ میں 150 دویانگ جن کو مختلف زمروں کی معاون اشیا اور معاون آلات تقسیم کئے گئے جن میں 21 موٹرائسڈ ٹرائی سائیکل شامل ہیں۔ کیمپ میں مجموعی طور پر 33 موٹرائسڈ ٹرائی سائکلیں تقسیم کی جائیں گی، جن کےلئے شمالی ممبئی کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی کے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے 396000 روپے کی رقم فراہم کرائی گئی۔ایک موٹرائسڈ ٹرائی سائیکل کی قیمت 37000 روپے ہے۔مستحق استفادہ کنندگان کو حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 25000 روپے کی سبسڈی ملتی ہے جبکہ ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے فی موٹرائسڈ ٹرائی سائیکل 12000 روپے کی بقیہ رقم فراہم کرائی گئی۔
معاون اشیا اور معاون آلات کی تقسیم کے دوران کووڈ۔ 19 کے کسی امکان کوپھیلنے سے روکنے کے لئے ذاتی تحفظ اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر کی گئیں۔ سبھی کی تھرمل اسکریننگ کا انتظام کیا گیا، فیس ماسک ،سنیٹائزرز کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا اور پروفیشنلز کے ذریعہ دستانے اور پی پی ای کٹس استعمال کئے گئے۔ استفادہ کنندگان اور ان کے ساتھ آنے والوں کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کے لئے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا گیا۔ مرحلہ وار طریقے سےشمالی ممبئی کے ڈسٹرییوشن کیمپوں میں 33 موٹرائسڈ ٹرائی سائیکلیں، 75 ہاتھ سے چلائی جانے والی سائیکلیں، 169 وہیل چیئر، 12 سی پی چیئر، 178 بیساکھیاں، 116 واکنگ اسٹک، 136 اسمارٹ کین، آنکھوں سے معذور افراد کے لئے 23 فولڈنگ کین، 18 اسمارٹ فون، 5 ڈیزی پلیئر، 2 بریل کٹ، 11 رولیٹر، 822 ہیرنگ ایڈ، 30 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ اور 102 مصنوعی اعضا وغیرہ تقسیم کئے جائیں گے۔
ایم ایل سی اور اپوزیشن کے لیڈر جناب پروین ڈیریکر ، ایم ایل سی جناب وجے (بھائی) گیرکر، چارکوپ اسمبلی کے ایم ایل اے جناب یوگیش ساگر، کاندی ولی کے ایم ایل اے جناب اتل بھٹکالکر، دہیسر کی ایم ایل اے محترمہ منیشا چودھری، بوری ولی کے ایم ایل اے جناب سنیل رانے اور دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ معذور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے کی ڈپٹی سکریٹری محترمہ بینا ای چکرورتی، اے ایل آئی ایم سی او کے ڈی ایم لیفٹننٹ کرنل پی کے دوبے (ریٹائرڈ) ، قومی انعادم یافتہ ڈاکٹر یوگیش دوبے اور شمالی ممبئی کی ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U- 6982
(Release ID: 1670436)
Visitor Counter : 165