کابینہ
کابینہ نے اجر م فلکی کے علوم میں سائنسی اور تکنیکی اشتراک کے لیے بھارت اور اسپین کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
04 NOV 2020 3:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04نومبر ،2020 / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو بینگلورو کے اجرام فلکی کے علوم کے بھارتی ادارے (آئی آئی اے) اور انسٹیٹیو ڈی اسٹروفیسیکا ڈی کینیریاز (آئی اے سی) اور اسپین کے گرانٹیسن، ایس۔ اے۔ (جی ٹی سی) کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ جس کا مقصد اجرام فلکی کے علوم کے میدان میں سائنسی اور تکنیکی اشتراک پیدا کرنا ہے۔
اس مفاہمت نامے کے تحت جو سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ان سے (i) نئے سائنسی نتائج برآمد ہوں گے؛ (ii) نئی ٹکنالوجی حاصل ہوگی؛ (iii) سائنس کے بارے میں بات چیت اور تربیت میں اضافہ کر کے صلاحیت سازی کی جائے گی، (iv) مشترکہ سائنسی پروجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔
مفاہمت نامے کے تحت مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ تربیتی پروگرام ، کانفرنس، سیمینار وغیرہ منعقد کیے جائیں گے، جو سبھی اہل سائنسدانوں ، طلبا اور ٹکنالوجی کے ماہرین کے لیے ہوں گے اور انہیں سائنسی خوبیوں اور تجربات کی بنیاد پر مدد دی جائے گی۔ ٹیلی اسکوپ سے متعلق ٹکنالوجیز اور روبوٹک ٹیلی اسکوپس تیار کیے جائیں گے نیز مستقبل میں دیگر خصوصی اشتراک کیے جا سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔04
U – 6939
(Release ID: 1670274)
Visitor Counter : 160
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam