قانون اور انصاف کی وزارت
ٹیلی لاء نے ایک نیا سنگ میل طے کیا؛ 4 لاکھ مستفیدین نے سی ایس سی کے ذریعے اس پہل کے تحت قانونی مشورے حاصل کیے
Posted On:
03 NOV 2020 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03نومبر ،2020 / ٹیلی لاء نے 30 اکتوبر 2020 کو ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے، جیساکہ 4 لاکھ مستفیدین نے سی ایس سی (کامن سروس سینٹر) کے ذریعے قانونی مشورے حاصل کیے۔ اپریل 2020 تک کل 1.95 لاکھ مشورے حاصل کیے جا چکے تھے جبکہ اس مالی سال کے شروع کے 7 مہینوں کے دوران 2.05 لاکھ مشورے دیئے گئے ہیں۔
حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے بارے میں بتاتے ہوئے انصاف کا محکمہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فروغ دیتا رہا ہے تاکہ سبھی کے لیے انصاف کو ایک حقیقت کی شکل دی جا سکے اور انصاف فراہم کرنے کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے 2017 میں ٹیلی لاء پروگرام شروع کیا گیا تھا تاکہ مقدمات کو قانونی کاروائی کے پہلے سے نمٹایا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ ، ٹیلی فون / انسٹینٹ کالنگ کامن سروس سینٹر کے وسیع نیٹ ورک پر دستیاب ہیں۔ یہ دستیابی پنچایت سطح پر استعمال کی جاتی ہے جس کا مقصد پچھڑے ہوئے طبقے ، حساس طبقے اور محروم گروپوں کوبروقت اور قابل قدر قانونی مشوروں کے لیے پینل وکیلوں سے جوڑنا ہے۔
ٹیلی لاء سروس نالسا اور سی ایس سی ای-گوو کے ذریعے فراہم کردہ پیش پیش رہنے والے رضاکاروں کے ذریعے گروپوں اور آبادیوں میں سرگرم طور پر پہنچی ہے۔ حقیقی سطح پر کام کرنے والے ان رضاکاروں کو اضافی طور پر ایک موبائل اپلیکیشن دیا گیا ہےتاکہ وہ فیلڈ کی اپنی سرگرمیوں کے دوران درخواست دہندگان کا اندراج کر سکے اور ملاقات کا وقت طے کر سکے۔ قانونی صلاح مشورہ فراہم کرنے کے لیے لائرس کے ایک گروپ کو پینل کی شکل دی گئی ہے تاکہ مستفیدین کو صلاح مشورہ فراہم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 6925
(Release ID: 1669943)
Visitor Counter : 263