وزارت خزانہ

بینکوں کے ذریعے عائد کیے جانے والے سروس چارجز کے سلسلے میں حقیقی صورتحال

Posted On: 03 NOV 2020 2:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03نومبر ،2020   / ایسی بہت سی میڈیا رپورٹس آئی ہیں جن میں کچھ سرکاری شعبے کے بینکوں کی طرف سے سروس چارجز میں کافی زیادہ اضافے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں ، حقیقی صورتحال مندرجہ ذیل ہے :

  • بنیادی سیونگ بینک ڈیپازٹ کھاتے جن میں جن دھن کھاتے بھی شامل ہیں -  60.04 کروڑ بی ایس بی ڈی کھاتوں پر کوئی بھی سروس چارج لاگو نہیں ہے، جن میں سماج کے غریب اور بینکوں سے نا جڑے ہوئے لوگوں کے ذریعے کھولے گیے 41.13 کروڑ جن دھن کھاتے بھی شامل ہیں، یہ خدمات آر بی آئی کی طرف سے مفت فراہم ہیں۔
  • مستقل بچت کھاتے، کرنٹ اکاؤنٹس، کیش کریڈٹ اکاؤنٹس اور اورڈرافٹ اکاؤنٹس  -  اس سلسلے میں  اگرچہ چارجز میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ، بینک آف بڑودا نے یکم نومبر 2020 سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں ہر مہینے مفت رقم جمع کرانے اور نکالنے کی تعداد سے متعلق ہے۔ مفت رقم جمع کرانے اور نکالنے کی تعداد فی ماہ 5 سے کم کر کے فی ماہ 3 کر دی گئی ہے۔

بینک آف بڑودہ نے مطلع کیا ہے کہ کووڈ سے متعلق موجودہ صورتحال کے پیش نظر اُس نے چارجز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ دیگر کسی پی ایس بی نے حال ہی میں اس طرح کے چارجز میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6926

 



(Release ID: 1669942) Visitor Counter : 220