نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تیر اندازی ٹیم سپورٹ اسٹاف کے رکن کے کورونا وائرس جانچ میں مثبت پائے جانے کی وجہ کچھ وقت کے وقفے کے بعد تربیتی کیمپ پھر سے شروع
Posted On:
03 NOV 2020 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی 03 نومبر :
پنے میں آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کرنے والی قومی تیر اندازی ٹیم سے منسلک سپورٹ عملے کا ایک ممبر کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے۔ متعلقہ سپورٹ عملے کا رکن 30 اکتوبر کو وائرس کی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے۔ وہ شخص 7اکتوبر کو کیمپ میں شامل ہونے کے بعد 14 دنوں کے لئے کوارنٹین میں تھا اور 9 دن تک تربیت کا حصہ رہا تھا۔ کوارنٹین کے دوران ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے وضع کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق دو آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ متعلقہ رکن ٹریننگ میں شامل ہونے سے پہلے جانچ میں منفی پایا گیا تھا۔ اے ایس آئی کی عمارتوں کے باہر پنے میں خصوصی کووڈ کیئر اسپتال میں متعلقہ رکن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
تربیتی کیمپ کو دو دنوں کے لئے یعنی 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو معطل کردیا گیا تھا۔ اس دوران ٹریننگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان دو دنوں تک اپنے اپنے کمرے میں الگ تھلگ اور محدود طور پر رکھا گیا تھا۔ کووڈ احتیاطی تدابیر اور درجہ حرارت کی نگرانی کے ساتھ کیمپ دو نومبر سے پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ ایس اے آئی قومی کیمپ میں حصہ لینے والوں کا پروٹوکول کے مطابق آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کروا رہا ہے۔
********
م ن۔ ن ا۔ م ف
U:6922
(Release ID: 1669938)
Visitor Counter : 154