کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب سدانند گوڑا نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کی جائزہ میٹنگ لی
موجودہ مالی سال کے پہلے 7 مہینوں (31 اکتوبر تک) کے دوران جن اوشدھی اسٹوروں کے ذریعہ 358 کروڑ کی مالیت کی فارما دوائیں فروخت کی گئیں
امید ہے کہ 600 کروڑ روپے کی پورے مالی سال کی فروخت 20۔2019 کی 419 کروڑ روپے کی فروخت سے آگے نکل جائے گی
Posted On:
03 NOV 2020 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 نومبر 2020، کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج نئی دہلی میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جےپی) کی ایک جامع جائزہ میٹنگ لی۔
پی ایم بی جےپی نے موجودہ مالی سال کے پہلے ساتھ مہینوں (31 اکتوبر تک) کے دوران 6600 جن اوشدھی اسٹوروں کے ذریعہ 358 کروڑ روپے کی دوائیں فروخت کیں (جبکہ 2019 مالی سال کے دوران 433 کروڑ روپے کی دوائیں فروخت ہوئی تھیں)۔ امکان ہے کہ پورے مالی سال کی 600 کروڑ روپے کی فروخت سے یہ فروخت آگے بڑھ جائے گی۔
میٹنگ کے دوران جناب گوڑا نے بی پی پی آئی ٹیم کو مبارکباد دی کہ اس نے کووڈ۔ 19 کے مشکل وقت میں بھی لوگوں کو کم قیمت پر دواؤں اور دیگر طبی سامان مثلاً ماسک وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
جناب گوڑا نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کو اجاگر کیا کہ دواؤں پر شہریوں کے خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقوں کے خرچ کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن اب قطعی شکل اختیار کررہا ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ بی پی پی آئی کو چاہیے کہ وہ اختراعی اقدامات کے ذریعہ سپلائی چین کو مستحکم بناکر اس طرح ہونے والے فائدوں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی ادویات کی اثر انگیزی اور معیار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی میں اضافے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دور دراز کے اور دیہی علاقوں پر توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہرجن اوشدھی اسٹور پر دوائیں فراہم ہوں۔ انہوں نے بی پی پی آئی سے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ایک تفصیلی لائحہ عمل تیار کرکے پیش کرے۔
بی پی پی آئی کے سی ای او جناب سچن کمار سنگھ نے پی ایم بی جے پی اسکیم کی کارکردگی کے بارے میں مختصر خاکہ پیش کیا۔
شہریوں کو کم قیمت پر دوائیں فراہم کرنے کی اسکیم 16۔2015 میں دوبارہ مرتب کرکے اسے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کا نام دیا گیا تھا۔ یہ کام وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی کے تحت ہوا تھا جس کا مقصد بھارت میں ہر شہری کے دواؤں پر آنے والے خرچ کو کم کرنا تھا اور یہ کام قابل استطاعت قیمت پر معیاری جنرک دوائیں دستیاب کراکر کیا جانا تھا۔ اس کے بعد سے جن اوشدھی اسٹور وں کی تعداد جو کم قیمت پر جنرک دوائیں فروخت کررہی ہیں، 15۔2014 میں 99 سے بڑھ کر اب تک 6600 ہوچکی ہیں۔ دواؤں کی فروخت بھی جو 15۔2014 میں 7.29 کروڑ روپے تھی، 20۔2019 میں بڑھ کر 433 کروڑ ہوچکی ہے۔
میٹنگ میں محترمہ ایس اپرنا ، سکریٹری (فارماسیوٹیکلز) اور جوائنٹ سکریٹری جناب رجنیش تنگل نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ج۔ن ا۔
U-6918
(Release ID: 1669880)
Visitor Counter : 208