صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کے فعال معاملے آج 5.5لاکھ سے نیچے آگئے


105 دنوں کے بعد یومیہ 38301 نئے معاملے درج کیے گئے

کل صحتیابیوں کی تعداد فعال معاملوں سے 70 لاکھ زیادہ

Posted On: 03 NOV 2020 11:01AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 /نومبر 2020 ۔   ہندوستان نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں بہت سے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 40 ہزار کے نیچے آگئی ہے۔یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 15 ہفتوں (105 دنوں) کے بعد 38310 درج کی گئی ہے۔22 جولائی 2020 کو نئے معاملوں کی تعداد 37724 تھی۔

کووڈ-19 کے مریضوں کی صحتیابی کی تعداد میں لگاتار اضافہ اور شرح اموات میں مسلسل کمی کے باعث ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک دوسری حصولیابی یہ ہے کہ فعال معاملوں کی تعداد تیزی سے گھٹ کر 5.5لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ملک میں کل مثبت معاملوں کی تعداد 541405 ہے جو کہ کل معاملوں کا 6.55فیصد ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-03 at 10.03.23 AM.jpeg

 

یہ حوصلہ افزا نتائج مرکزی حکومت کی ملک بھر میں جامع اور لگاتار ٹیسٹنگ، فوری اور مؤثر نگرانی اور پتہ لگانے، تیزی سے اسپتالوں میں داخل کرانے کی حکمت عملی اور مرکزی حکومت کے ذریعے جاری علاج کے معیاری پروٹوکول کی تعمیل میں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی امداد اور ان کے مؤثر نفاذ کا نتیجہ ہے۔اس کامیابی میں ملک بھر کے تمام حصوں کے ڈاکٹروں، طبی عملے، صف اول کے کارکنوں اور کووڈ -19 کے دیگر جانبازوں کی بے لوث خدمات بھی شامل ہیں۔

فعال معاملوں میں گراوٹ کے ساتھ ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔صحتیاب ہونے والے کل افراد کی تعداد 76 لاکھ سے اوپر(7603121) ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-03 at 9.59.46 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58323 مریض صحتیاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ قومی سطح پرصحتیابی کی شرح بڑھ کر 91.96فیصد ہوچکی ہے۔

صحتیاب ہونے والے 80 فیصد افراد کا تعلق 10 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر ایک دین میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کی صحتیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور 8 ہزار سے زیادہ کی صحتیابی کے ساتھ ساتھ کرناٹک دوسرے نمبر پر۔

WhatsApp Image 2020-11-03 at 9.59.53 AM (2).jpeg

تصدیق شدہ 74فیصد نئے معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

سب سے زیادہ نئے معاملے یعنی 4 ہزار سے زیادہ نئے معاملے کیرالہ ، دہلی اور مہاراشٹر سے  سامنے آئے۔ اس کے بعد مغربی بنگال کا نمبر ہے، جہاں سے 3 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-11-03 at 9.59.53 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 490 اموات درج کی گئی ہیں۔ان میں سے تقریبا 80 فیصد10 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں ایک دن کے اندر سب سے زیادہ اموات (104) درج کی گئی ہیں۔

ہندوستان میں شرح اموات 1.49فیصد پر برقرار ہے۔

WhatsApp Image 2020-11-03 at 9.59.53 AM (1).jpeg

 

******

 

م ن۔ ق ت۔ ج ا

U-NO.6911

03.11.2020


(Release ID: 1669716) Visitor Counter : 259