بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ کے ذریعہ بھارتی ایکسا کے جنرل انشورنس بزنس کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 02 NOV 2020 6:16PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ) کے ذریعہ بھارتی ایکسا جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (بھارتی ایکسا) کے جنرل انشورنس بزنس کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ ایک جنرل انشورنس کمپنی ہے جو انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور موٹر ، صحت ، آگ ، ذاتی حادثہ ، سمندری ، انجینئرنگ اور لائبلیٹی انشورنس سمیت ایک جامع اور متنوع رینج کی جنرل انشورنس مصنوعات تقسیم کے متعدد ذرائع کے توسط سے فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی ایکسا ایک جنرل انشورنس کمپنی ہے جو آئی آر ڈی اے آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور یہ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو بھارتی جنرل وینچرس پرائیویٹ لمیٹڈ (51٪) اور سوسائٹی بیؤجن (49٪) کے زیر اثر ہے۔ یہ اپنے گاہکوں کو موٹر ، صحت ، سفر ، فصل اور ہوم بیمہ سمیت جنرل انشورنس مصنوعات کی فراہمی میں مصروف ہے۔

مجوزہ امتزاج کے نتیجے میں بھارتی ایکسا کا پورا جنرل انشورنس کاروبار ڈی مرجر کے طریقے سے آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

        **************

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (02-11-2020)

U: 6894



(Release ID: 1669653) Visitor Counter : 161