قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی بھارت کی مصنوعات میں 100 جنگلاتی ، تازہ قدرتی اور آرگینک مصنوعات شامل کی گئیں
Posted On:
02 NOV 2020 3:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02نومبر ،2020 /قبائلی بھارت کی مصنوعات میں آج 100 جنگلاتی ، تازہ قدرتی اور آرگینک مصنوعات شامل کی گئیں۔ 26 اکتوبر 2020 سے قبائلی بھارت اپنی مصنوعات اور کیٹلاگ میں اضافہ کر رہا ہے۔ یہ اضافہ ہفتے وار بنیاد پر 100 نئی مصنوعات / چیزوں کو شامل کر کے کیا جا رہا ہے۔
یہ مصنوعات قبائلی بھارت کی 125 دکانوں ، قبائلی بھارت کی موبائل وین اور قبائلی بھارت کے ای – مارکٹ پلیس (tribesindia.com) اور ای – ٹیلرس جیسے آن لائن پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرائیفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا نے کہا ’’یہ 100 آرگینک مصنوعات کا دوسرا سیٹ ہے جو قدرتی قوت مدافعت کو بڑھاوا دینے کے لیے اُن لازمی اشیاء پر مشتمل ہے جنہیں ہمارے کیٹلاگ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہماری لگاتار کوشش ہے کہ ہم پورے ملک کے قبائلی سماج کو فروغ دیں اور بااختیار بنائیں اور ایک آتم نربھر بھارت کی تشکیل کریں۔ ‘‘
گو ووکل فار لوکل کو جو ان مشکل دنوں میں ایک منتر ہے گو ووکل فار لوکل گو ٹرائیبل ، میں منتقل کر کے ٹرائیفیڈ بے گھراور متاثرہ قبائلی لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لیے وہ بہت سے نئے اقدامات کر رہا ہے۔ جبکہ اُس کے موجودہ اہم پروگرام اور ان پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔02
U – 6889
(Release ID: 1669648)
Visitor Counter : 116