وزارت خزانہ

مرکزی حکومت نے اسپیشل بوروئنگ ونڈو کے تحت جی ایس ٹی معاوضے کی وجہ سے 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 3 علاقوں کو دوسری قسط کے طور پر 6000 کروڑ روپے جاری کئے ہیں


مالیات کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسپیشل ونڈو کے تحت اب تک 12000 کروڑ روپے کے قرضے کا انتظام کیا ہے

Posted On: 02 NOV 2020 4:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2  نومبر 2020،    بھارت سرکار کی مالیات کی وزارت ’’جی ایس ٹی معاوضے کے محصول میں کمی کو پورا کرنے کےلئے   ریاستوں کے خصوصی انتظام کے تحت‘‘ آج 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں کو دوسری قسط کے طور پر 6000 کروڑ روپے کی رقم جاری  کررہی ہے۔ یہ رقم اسی شرح سود پر  جو ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے قرضے لینے پر عائد ہوتی ہے،  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منتقل کردی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی انتظام کے تحت  12000 کروڑ روپے کے قرضوں کا  آج تک انتظام کیا ہے۔

متبادل ایک  کے تحت  خصوصی انتظام م کے لئے 21 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں   نے اب تک  درخواست دی ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  جی ایس ٹی معاوضے کے محصول کے بدلے میں  یہ قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مندرجہ ذیل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش۔، آسام،  بہار، گوا، گجرات،ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مرکز کے زیر انتظام علاقے دلی، جموں و کشمیر اور پڈوچیری۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ن ا۔

 

U-6885

                          



(Release ID: 1669548) Visitor Counter : 196