نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

سردار پٹیل ایسے رہنما ہیں جنہیں میں سب سے زیادہ سراہتا ہوں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا


نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں سے کہا کہ وہ سردار پٹیل کے خواب کو پورا کرنے کےلیے مل کر کام کریں

سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ سردار پٹیل کی عظیم خاصیتوں کو اپنائیں

نائب صدر جمہوریہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہر بچے کو سردار پٹیل کی زندگی اور تعاون سے واقف کرایا جائے

انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 31 OCT 2020 11:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 اکتوبر ،2020   / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بھارت کو متحد کرنے والی شخصیت سردار ولبھ بھائی پٹیل کو آج ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سردار پٹیل ایسے رہنما ہیں جنہیں میں سب سے زیادہ سراہتا ہوں۔

ایک فیس بک پوسٹ میں آج نائب صدر جمہوریہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے عظیم تعاون کو یاد کیا اور ملک کے عوام، خاص طور پر نوجوان نسل سے زور دے کر کہا کہ وہ ان کی وراثت پر نظر ڈالیں اور جدید بھارت کی تعمیر میں ان کی طرف سے کیے گیے بے مثال تعاون کو یاد کریں۔

جناب نائیڈو نے سردار پٹیل کو بھارت کو متحد کرنے کی یاد گار حصولیابی پر سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک اہم موڑ  پر سردار پٹیل نے اپنی دانشورانہ صلاحیت ، اپنی اختراعی صلاحیت، ہنر ، تجربے اورتحمل کو بھارت کی علاقائی سالمیت  کی حفاظت کے لیے استعمال کیا۔  انہوں نے کہا کہ  ’’پیچیدہ منصوبہ بندی ، مذاکرات ، صلاح مشورے اور تدبّر کے ذریعے،جدید تاریخ میں سب سے زیادہ عظیم کامیابی کے طور پر انہوں نے رجواڑوں والی سبھی ریاستوں کو یکجا کیا۔ ‘‘

آل انڈیا سول سروسز کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ سردار پٹیل کا ایک اور قابل ذکر تعاون  تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل نے ان خدمات کو بھارت کے آہنی ڈھانچے  کا تصور پیش کیا جس سے  ملک کے اتحاد اور سالمیت کی  مزید حفاظت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ’’پٹیل نے ان خدمات کے افسران کو انتظامیہ میں ایک شراکت دار کے طور پر حیثیت دی اور ان سے امید کی کہ وہ سالمیت اور ایمانداری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں گے۔ ‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پٹیل نے اپنے اُس انداز کی وجہ سے  مرد آہن کی شاخ بنائی، جس کی تحت انہوں نے ملک کی تقسیم کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے طور پر اندرونی استحکام قائم کیا اور اسے برقرار رکھا۔

سردار پٹیل کی کچھ عظیم خاصیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا  ’’مادر وطن کے لیے ان کی محبت ، قائدانہ صلاحیتوں ، سادگی ، ایمانداری، دیانتداری، عاجزی اور انکشار والی فطرت پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے قابل عمل طریق کار ، دانشمندی ، ڈسپلن اور صلاحیتوں کو منظم کرنا ہمیشہ ہر بھارتی کے لیے جذبے کا ایک وسیلہ رہے گا۔ ‘‘ انہوں نے ہر شہری سے مزید کہا  کہ وہ سردار پٹیل کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

اپنی زبردست خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا  ’’میں ہر ایک بچے کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی اور تعاون سے واقف کرانے کی اپنی خواہش کا اظہار کرنا چاہوں گا ۔ اسی طرح ہر افسر شاہ کو چاہیے کہ وہ ان کی تقریریں ضرور سنیں اور ہر سیاستداں کو چاہیے کہ وہ دیانتداری ، مصمم ارادے اور عوامی مفاد کو دل میں گہری غذا دینے جیسی پٹیل کی عظیم صلاحیتوں کو اپنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6851

 

 


(Release ID: 1669123) Visitor Counter : 159