نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارتی کھیل اتھارٹی - سائی جرمنی میں بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی قرنطینہ مدت کے دوران ہوٹل میں ٹھہرنے اور کھانے پینے کا خرچ برداشت کرے گا
Posted On:
29 OCT 2020 8:47PM by PIB Delhi
بھارتی کھیل اتھارٹی - سائی بیڈمنٹن کھلاڑیوں اجے جے رام اور شبھانکر ڈے کے جرمنی میں قرنطینہ مدت کے دوران ہوٹل میں ٹھہرنے اور کھانے پینے کا خرچ برداشت کرے گا۔ اتھارٹی انسانیت کی بنیاد پر 30 اکتوبر سے 10 نومبر کی مدت میں ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کرےگا۔ سائی ان دونوں کھلاڑیوں کے ہوٹل میں ٹھہرنے اور کھانے پینے کے خرچ کےلئے کُل 1.46 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گا۔ اس رقم کا 90 فیصد حصہ فوراً جاری کیا جائے گا۔
دونوں کھلاڑیوں کو اس ہفتے جرمنی کے ساربرکین میں سارلورکس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں حصہ لینا تھا،لیکن لکشے سین کے ساتھ ٹریننگ لینے کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ سے اپنے نام واپس لے لیئے تھے۔ لکشے پہلے ہی اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ جرمنی پہنچنے پر اجے جے رام اور شبھانکر ڈے کی کووڈ جانچ رپورٹ نگیٹو آئی تھی، لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے لکشے کے ساتھ ٹریننگ لی تھی۔ لکشے کے ٹرینر ڈی کے سین کی کووڈ جانچ رپورٹ 27 اکتوبر کو پازیٹو آئی تھی۔ لکشے کے ساتھ نزدیکی رابطے کی وجہ سے دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے، جس سے دوسرے کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرہ نہ ہو اور ٹورنامنٹ کے نظام میں رخنہ نہ پڑے۔
بھارتی کھیل اتھارٹی فرینک فرٹ میں بھارتی قونصل خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے کےلئے ان کی مدد کی جاسکے۔
ن م :ا م
U:6827
(Release ID: 1668847)
Visitor Counter : 103