وزیراعظم کا دفتر
جناب کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر وزیراعظم کے پیغام کا متن
Posted On:
29 OCT 2020 4:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2020، آج ملک کا، گجرات کی سرزمین کا ایک عظیم سپوت ہم سبھی سے بہت دور چلا گیا ہے۔ ہم سبھی کے پیارے، محترم کیشو بھائی پٹیل جی کے انتقال سے میں دکھی اور غمزدہ ہوں، کیشو بھائی کا جانا میرے لیے کسی مشفق سرپرست کے جانے کی طرح ہے۔ ان کا انتقال میرے لئے ایسا نقصان ہے جس کی کبھی پوری طرح تلافی نہیں ہوپائے گی۔ تقریباً 6 دہائیوں پر مشتمل عوامی اور مسلسل ایک ہی مقصد ۔ قوم پرستی، قوم کا مفاد۔
کیشو بھائی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ ایک طرف سلوک میں نرم روی اور دوسری جانب فیصلے لینے کے لئے مضبوط قوت ارادی ان کی بہت بڑی خوبی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ معاشرے کےلئے، معاشرے کے ہر طبقے کی خدمت کے لئے وقف کردیا تھا۔ ان کا ہر کام گجرات کے فروغ کے لئے رہا۔ ان کا ہر فیصلہ ہر ایک گجراتی کو بااختیار بنانے کےلئے رہا۔
ایک بہت ہی معمولی کسان خاندان سے اٹھ کرنکلنے والے ہمارے کیشو بھائی، کسان کے، غریب کے دکھوں کو سمجھتے تھے، ان کی تکلیفوں کو سمجھتے تھے۔ کسانوں کی فلاح ، ان کےلئے سب سے اہم تھی۔ رکن اسمبلی رہتے ہوئے ، رکن پارلیمنٹ رہتے ہوئے، وزیر یا پھر وزیراعلی رہتے ہوئے کیشو بھائی نے اپنی اسکیموں میں، اپنے فیصلوں میں کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دی۔ گاؤں ، غریب، کسان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے انہوں نے جو کام کیا ہے، قوم پرستی اور عوام سے محبت کے جن اصولوں کو لیکر وہ زندگی بھر چلے، وہ پیڑھیوں کو تحریک دیتی رہیں گے۔
کیشو بھائی گجرات کے رنگ رنگ اور رگ رگ سے واقف تھے۔ انہوں نے جن سنگھ اور بی جے پی کو گجرات کے ہر علاقے میں پہنچایا، ہر علاقے میں مضبوط کیا۔ مجھے یاد ہے،ایمرجنسی کے دنوں میں کس طرح کشو بھائی نے جمہوریت کی حفاظت کےلئے جد و دجہد کی، پوری طاقت لگادی۔
کیشو بھائی نے مجھ جیسے بہت سے معمولی کارکنوں کو بہت کچھ سکھایا، ہمیشہ رہنمائی کی۔ وزیراعظم بننے کے بعد بھی میں مسلسل ان کے رابطے میں رہا۔ گجرات جانے پر مجھے جب بھی موقع ملا، میں ان کا آشیرواد لینے بھی گیا۔
ابھی کچھ ہفتے پہلے ہی سومناتھ ٹرسٹ کی ورچوول میٹنگ کے دوران میری ان کے ساتھ بہت دیر تک بات چیت ہوئی تھی اور وہ بہت خوش نظر آرہے تھے۔ کورونا کے اس دور میں میری فون پر بھی ان سے کئی بار بات چیت ہوئی تھی۔ میں ان کی صحت کے بارے میں پوچھتا رہتا تھا۔ تقریباً 45 سال کا قریبی تعارف تنظیم ہو، جد و جہد ہو، انتظام کا موضوع ہو، آج ایک ساتھ بہت سے واقعات مجھے یاد آرہے ہیں۔
آج بی جے پی کا ہر ایک کارکن میری طرح بہت غمزدہ ہے۔ میں کیشو بھائی کے خاندان کے غم میں شریک ہوں، ان کے خیر خواہوں کے غم میں شریک ہوں،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
میں ایشور سے پراتھنا کرتا ہوں کہ کیشو بھائی کو اپنے چرنوں میں جگہ دے، ان کی روح کو سکون عطا کرے۔
اوم شانتی!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6799
(Release ID: 1668490)
Visitor Counter : 224
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam