نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بیڈمنٹین کھلاڑی لکشیہ سین کے کوچ کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد جرمنی میں سارلور لکس اوپن سے باہر کردیا گیا

Posted On: 28 OCT 2020 9:39PM by PIB Delhi

بھارت کے مردوں کے بنڈمینٹن لکش سین کو، جو جرمنی میں  سار لولکس اوپن اس ہفتہ کھیلنے والے تھے، ان کے کوچ  ڈی ۔ کے سین کے کووڈ۔19سے متاثر پائے جانے کے بعد مقابلے سے باہر کردیا گیا ہے۔ ان کے کوچ سین ٹورنامینٹ میں شرکت کے لئے 25 اکتوبر کو ساربروکین پہنچ گئے تھے، جہاں وہ دفاعی چیمپیئن تھے اور جنہیں کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے فرینک فرٹ جانے کو کہا گیا تھا۔ 27 اکتوبر کر اطلاع ملی تھی کہ سین کووڈ سے پاک پائے گئے تھے، لیکن ان کے کوچ کووڈ متاثرہ پائے گئے۔

اس وجہ سے ٹورنامینٹ کی کارکردگی متاثر نہ کرنے اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے رکاوٹ نہ بننے کے خاطر سین اس مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کی اطلاع ٹورنامینٹ کرنے والے کو دے دی ہے۔

جناب سین اور ان کے کوچ نے بھارت واپس لوٹنے کی تاریخ کا تعین کرنے کی خاطر دوبارہ کووڈ ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس ٹورنامینٹ میں اور ڈنمارک اوپن میں اور 15 دن کے پیٹر گیڈ اکیڈمی میں تربیتی پروگرام میں سین کی شرکت کے لئے ٹی اوپی ایس نے فنڈ فراہم کئے ہیں۔

********

م ن۔و ا۔ج و

U-6782



(Release ID: 1668353) Visitor Counter : 124