جل شکتی وزارت

راجستھان میں’جل جیون مشن‘ پر عمل درآمد  کا وسط مدتی جائزہ


بھارت میں سب سے گرم علاقہ ہونے  اور  تھار ریگستان کا دروازہ ہونے کے ناطے چورو ضلع میں جل جیون مشن کے تحت اس سال پانی کے 100 فیصد کنکشن دیئے جائیں گے

Posted On: 28 OCT 2020 4:11PM by PIB Delhi

  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WVYB.jpg

جل شکتی وزارت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ  مرکزی حکومت کے عام پروگرام جل جیون مشن پر  عمل درآمد کیا جاسکے جس میں  2024 تک ہر دیہی گھرانے کو  فی کس  55 لیٹر پینے کا پانی یومیہ نل کے ذریعہ فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس مشن کا مقصد   دیہی عوام ، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو  ان کی مشقت سے نجات دلاکر ان کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ بھارت سرکار کی طرف سے   گھروں کو فراہم کئے گئے  نلوں کے کنکشن  کے استعمال  اور مرکزی فنڈ نیز  اس کے برابر ریاستی حصے کے فنڈ کے استعمال کی بنیاد پر  رقمیں فراہم کی جاتی  ہیں۔ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے  27 اکتوبر 2020 کو راجستھان کے ریاستی حکام نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نیشنل جل جیون مشن کے سامنے ریاست میں منصوبہ بندی کی صورتحال اور مشن پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی۔

راجستھان 24۔2023 تک  تمام دیہی گھروں کو نل کے پانی کے 100 فیصد کنکشن دستیاب کرانے کا  منصوبہ بنارہا ہے۔ ریاست میں تقریباً 1.01 کروڑ دیہی گھر ہیں جن میں سے 88.57  لاکھ گھروں میں  نل کے کنکشن نہیں ہیں۔ ریاست نے   21۔2020 کے دوران 20.69 لاکھ گھروں کو نلوں کے کنکشن مہیا کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔  ریاست میں اس سال چورو ضلع میں 100 فیصد گھروں میں نل لگانے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔

درمیانی مدت کے جائزے میں  44641 بستیوں میں جہاں ایک بھی نل کا کنکشن نہیں ہے،  پائپ والے پانی کی فراہمی (پی ڈبلیو ایس) اسکیموں کا تجزیہ کرنے کی  ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ 20172 گاؤں میں  جہاں ایک بھی کنکشن فراہم نہیں کیا گیا ہے، اسکیموں کا جائزہ لیا جائے۔  راجستھان سرکار نے  دسمبر 2020 تک باقیماندہ  1545 بستیوں میں جو فلورائڈ سے متاثر ہیں اور جن کی آبادی 8.74 لاکھ ہے، پانی کا محفوظ پانی  فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔  ریاست پر زور دیا گیا  کہ وہ پانی کی کمی والے علاقوں ، آرزو مند اضلاع، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کی زیادہ آبادی رکھنے والے گاؤوں، سنسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) کے تحت آنےوالے گاؤوں کا احاطہ کرنے پر  بھرپور توجہ دے۔

چونکہ  جل جیون مشن  ایک غیر مرتکز، مانگ کے مطابق کام کرنے والا  اور  کمیونٹی کے انتظام والا پروگرام ہے، مقامی گاؤں والوں / گرام پنچایتوں یا پانی استعمال کرنے والے گروپوں کو  منصوبہ بندی ، عملدرآمد ، بندوبست ، آپریشن اور گاؤوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کی دیکھ بھال میں اہم رول ادا کرنا ہوتا ہے تاکہ  طویل پانی کی فراہمی کے طویل مدتی تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔ ریاست سے درخواست کی گئی کہ وہ جل جیون مشن کو  صحیح معنی میں عوامی تحریک بنانے کی خاطر تمام گاؤوں میں  آئی ای سی  مہم چلائے اور اس میں مقامی لوگوں کو شامل کرے۔ گاؤں کے اندر  پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ، اس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لئے دیہی برادری کو  بروئے کار لانے  کے لئے خواتین کے  اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں اور رضا کار تنظیموں کو  شامل کیا جائے گا۔

ہر ایک گھر میں پانی فراہمی  کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی کوششوں میں  مرکزی حکومت مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ 21۔2020 میں مرکز نے  جل جیون مشن کے تحت راجستھان کو 2522 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ جبکہ ریاست کے پاس نیشنل واٹر کوالٹی  ذیلی مشن کے تحت  389 کروڑ روپے پہلے ہی موجود ہیں۔  یہ رقم ایسی بستیوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے فراہم کی گئی ہے جہاں معیاری  پانی فراہم نہیں ہے، ریاست پر زور دیا گیا کہ وہ عمل درآمد کی رفتار تیز کرے اور دستیاب رقومات سے فائدہ اٹھائے  تاکہ مرکزی گرانٹ  سے محروم نہ ہونا پڑے۔

مزید یہ  کہ  پنچایت راج اداروں کو 15 ویں مالی کمیشن کی گرانٹ کا 50 فیصد  پانی  اور حفظان صحت پر خرچ کیا جانا ہے۔ راجستھان کو 21۔2020 کے لئے مالی کمیشن کی گرانٹ  کے طور پر  3862 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔  اس کے علاوہ  ریاست کو مختلف پروگراموں  مثلاً ایم جی این آر ای جی ایس،  جے جے ایم، ایس بی ایم (جی)، ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ،  مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ وغیرہ   کو یکجا کرکے فراہم ہونےوالی رقومات کا اچھی طرح استعمال کرے  تاکہ گاؤں کی سطح پر   اجتماعی منصوبہ بندی ہوسکے اور رقموں کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

ریاست سے درخوست کی گئی کہ  وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام آنگن واڑی مراکز ،  آشرم شالاؤں اور اسکولوں کو  پائپ والا پانی دستیاب کرایا جائے اور یہ دستیابی  100 روزہ  خصوصی مہم کے  ایک حصے کے طور پر ہونی چاہئے جس کی شروعات 2 اکتوبر 2020  کو کی گئی تھی اور جس کا مقصد  ان اداروں میں پینے کا پانی، ہاتھ دھونے کا پانی ، بیت الخلا کا پانی اور  دوپہر کا کھانا پکانے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم  ان عوامی اداروں میں محفوظ پانی دستیاب کرانے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہے تاکہ لوگوں کی محفوظ پانی تک رسائی ہو جس سےا ن کی صحت اور  جسمانی حالت میں بہتری پیدا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (28-10-2020)

U-6739

                          



(Release ID: 1668224) Visitor Counter : 196