بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں 100 کمہار   کنبوں کو  بجلی سے چلنے والے چاک تقسیم کئے

Posted On: 28 OCT 2020 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28  اکتوبر 2020،          بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں  نیز سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مہاراشٹر کے نانڈیڑ اور پربھنی ضلعوں کے  100 کمہار کنبوں کو  بجلی سے چلنے والے چاک  تقسیم کئے۔ یہ کارروائی کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن  (کے وی آئی سی)  کی کمہار سشکتی کرن یوجنا  کے ذریعہ  بااختیار بنانے کا  ایک بڑا قدم ہے۔ ان لوگوں کو کے وی آئی سی  نے 10 دن کی تربیت فراہم کی ہے۔

کمہاروں کا تعلق 15 گاؤوں سے ہے جن میں   پربھنی ضلع کے 5 گاؤن اور نانڈیر کے دس گاؤں شامل ہیں۔ ان لوگوں کو برتن بنانے کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس سامان کی تقسیم سے  اس برادری کے کم سےکم 400 ممبروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس طرح سے ان کی  پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں اضافہ ہوگا جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کا  خواب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001344F.jpg

جناب گڈکری نے  یہ کہتے ہوئے  کے وی آئی سی کی کمارسشکتی کرن یوجنا کی تعریف کی کہ یہ آزادی کہ بعد اٹھایا جانے والا  اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔ جس کا مقصد ملک میں کمہاروں کی زندگی کو مستحکم بنانا اور اس میں بہتری لاناہے۔ جناب گڈکری نے کہا ’’غریب کمہار برادری کو بااختیار بنانا  اور برتن بنانے کے معدوم ہوتے ہوئے فن کا احیا کرنا  وزیراعظم کا خواب ہے۔ کمار سشکتی کرن یوجنا کے تحت  مناسب تربیت اور جدید سامان کی تقسیم سے کمہاروں کی پیداواری صلاحیت  اور آمدنی میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اسکیم پر  مہاراشٹر کے  دور دراز کے دیگر علاقوں اور  دوسری ریاستوں میں عمل کیا جائے گا‘‘۔

اس موقع پر  مرکزی وزیر نے  بعض فنکاروں سے بھی بات چیت کی، جنہوںں نے  حکومت کی مدد ملنے  پر خوشی کا ظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  بجلی کے چاک کے استعمال سے پیداوار میں اضافے کے سبب  اب وہ لوگ پہلے کے مقابلے میں تین چار گنا  زیادہ کما رہے ہیں۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے  جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پروگرام میں شامل ہوئے، بتایا کہ اب تک پورے ملک میں  18000 سے زیادہ بجلی سے چلنے والے چاک  تقسیم کئے جاچکے ہیں جس سے اس طبقے کے  تقریباً 80000 لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔  انہوں نے کہا  کہ کمہار سشکتی کرن یوجنا کے تحت کمہاروں کی اوسطاً آمدنی تقریباً 3000 ماہانہ سے بڑھ کر قریب قریب 10000 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ملک میں ہر کمہار کو بااختیار بنانا اس پروگرام کا مقصد ہے اور کے وی آئی سی مقصد کے حصول کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ج ۔ن ا۔

U-6765

                          


(Release ID: 1668197) Visitor Counter : 238