وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے مرحلہ -1اے کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، آندھراپردیش کی عمارتوں کا مجازی طور پرافتتاح کیا

Posted On: 27 OCT 2020 6:26PM by PIB Delhi

نئی دلی، 27 ؍ اکتوبر،مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے مرحلہ -1اے کے تحت این آئی ٹی آندھراپردیش کی نئی تعمیر شدہ متعدد عمارتوں کا مجازی طور پر افتتاح کیا۔ مرحلہ-1اے میں جوعمارتیں اب طلبہ، فیکلٹی اور عملے کے استعمال کے لئے تیارہیں، وہ ڈاکٹرسروپلی رادھا کرشنن کلاس روم کمپلیکس، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لیباریٹری کمپلیکس، بوائز ہاسٹل، گرلس ہاسٹل اور اتیدھی گیسٹ ہاؤس ہیں۔ وزارت تعلیم کے سینئر افسران پروفیسر سی ایس پی راؤ، ڈائرکٹر-این آئی ٹی   اے پی، محترمہ مردلا رمیش، چیئرپرسن –بورڈ آف گورنرس، این آئی ٹی –اے پی ، بورڈ آف گورنرس کے ارکان، سینیٹ،  این آئی ٹی    اے پی کے بلڈنگ ورکس اور فائنانس کمیٹیزکے ارکان نے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا اصل مقصد معیاری تعلیم کے ذریعے تدریس ، تحقیق اور اختراع میں امتیا ز کو فروغ دینا ہوتا ہے اور ا س سے سماج کی خدمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں واقع اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی سرمائے میں بہتری لائیں اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے مواقع کھولیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ این آئی ٹی آندھراپردیش میں ریاست آندھراپردیش کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرنےکیلئے ہر طرح کی صلاحیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ادارے کو تکنیکی تعلیم میں اضافہ اور ملک میں ٹیکنو کریٹس تیار کرنے کے لئے قوم کے نام وقف کیا جاتا ہے۔ این آئی ٹی آندھراپردیش کے مرحلہ-1اےکا مجازی طورپر افتتاح  اس ادارے اور ریاست کے لوگوں کی ناقابل یقین ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کیمپس بنیادی ڈھانچے میں تیز ترقی کے لئے این آئی ٹی     اے پی کے حکام کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے یہ بتاتے ہوئے خوشی ظاہر کی  این آئی ٹی آندھراپردیش کے مستقل کیمپس میں عمارتوں کی تعمیر کا کام پورے زوروشور کے ساتھ جاری ہے۔ تعمیر اتی کام اکتوبر 2018 میں شروع ہوا تھا۔ ا س مختصر مدت میں کئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں اور فی الحال یہ ادارہ اپنے مستقل کیمپس سے پورے طورپر چل رہا ہے۔438 کروڑ کی لاگت سے این آئی ٹی آندھراپردیش کی نئی تعمیرشدہ مختلف عمارتوں کاآج افتتاح کیاجاتا ہے۔ انہیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ این آئی ٹی آندھراپردیش کا مستقل کیمپس  پری فیبریکیشن تعمیراتی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تعمیر کیاجارہا ہے۔این آئی ٹی اے پی کیمپس کو انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی)،  کی طرف سے پلیٹینم ریٹنگ ملی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریاست کی تقسیم کے بعد سے ہی مرکزی حکومت نے وفاقیت کی خصوصیات کوبرقرار رکھنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی تروپتی، آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم، این آئی ٹی آندھراپردیش، آئی ایس ای آر تروپتی، آئی آئی پی ای وشاکھا پٹنم، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، وجے واڑا، سنٹرل یونیورسٹی آف آندھراپردیش، انتاپور، سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھراپردیش وجیا نگرم، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی تروپتی اور دیگر آئی آئی آئی ٹی اداروں جیسے اعلیٰ تعلیمی مراکز ریاست  میں تعلیمی کاز کے تئیں مرکزی حکومت کی عہد بستگی اور لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔

جناب پوکھریال نے این آئی ٹی آندھراپردیش کے تمام طلبا، اساتذہ اور نئی عمارتوں اور مستقبل کی کاوشوں سے متعلق پروجیکٹ سے منسلک تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہند اور تعلیم کی وزارت ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی اور ان کے تمام اقدامات میں ان کی مدد کرے گی۔

*************

( م ن ۔ ن ا ۔  ک ا(

U. No. 6746

 



(Release ID: 1668079) Visitor Counter : 95