ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنر مندی کے ایکو سسٹم کو  مزید مستحکم بنانے کی خاطر  ایوارڈنگ باڈیز اور اسسٹمنٹ ایجنسیز کے لئے ایم ایس ڈی ای اور این سی وی ای ٹی  نے  نئے رہنما خطوط اور آپریشن مینولس کا اجرا کیا


’’ایوارڈنگ باڈیز اور اسسٹمنٹ ایجنسیز  ہنر مندی کے ایکو سسٹم کے لئے اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں، نئے رہنما خطوط سے انتظامیہ فریم ورک کو مزید مضبوطی ملے گی‘‘: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

Posted On: 27 OCT 2020 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27  اکتوبر 2020،          بھارت کو  دنیا کے لئے  ہنر مندی کی  راجدھانی بنانے  کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  وژن کے عین مطابق  ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے نیشنل کاؤنسل فار  ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے  آج یہاں  ڈیجیٹل کانفرنس کے ذریعہ ایوارڈنگ باڈیز (اے بی) اور اسسٹمنٹ ایجنسیز (اے اے) کے لئے  زبردست رہنما خطوط جاری کئے۔ یہ رہنما خطوط اور آپریشن مینولس  ان دونوں اداروں کے لئے جو کہ  ہنر مندی کے  ایکوسسٹم میں اہم عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو تسلیم  کیے جانے اور  ان کو باضابطہ بنانے کے لئے تیار کیے گئے ہیں۔ان رہنما خطوط کا مقصد  اسکل انڈیا مشن کے تحت ایک معیاری  اور بہتر نتائج دینے والا  نیز معیار بندی کا  طریقہ کار قائم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GK24.png

اسکلڈ انڈیا وژن کے تحت ان  ڈائنامک  رہنما خطوط پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر مہندر  ناتھ پانڈے  نے کہا  کہ ’’ہمارا ملک  مختلف النوع  ہنر مندی ایکوسسٹم کی تیاری  کرتا ہے، جس کی حمایت عام ساجھیدا ر اور تنظیمیں کرتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایک ایسا  متحرک  پالیسی  فریم ورک تیار کیا جائے جس میں  ہنر مندی کے نیٹ ورک میں  بہتری اور اہم تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ مجھے  این سی وی ای ٹی   کے  اس میں شامل ہونے کی خوشی ہے جو  معیار کو یقینی بنانے اور لیاقت کو  باضابطہ بنانے کے لئے ذمہ دار ہے۔ رہنما خطوط میں اختراع کے جن طریقوں اور تعمیری  آلات پر زور دیاگیا ہے، ان سے  اس نظام کو  منضبط کرنے میں مدد ملے گی۔ میں ان رہنما خطوط کو ڈیزائن کرنے میں  بڑے پیمانے پر  کئے گئے صلاح مشورے کے سلسلے میں این سی وی ای ٹی  کی کوششوں کے لئے اسے مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔

ڈاکٹر پانڈے نے مزید کہا ’’ ہمارے عزت مآب وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنر مندی ، باز ہنرمندی اور بہتر ہنرمندی  موجودہ  دور میں اپنی افادیت برقرار رکھنے کے لئے  ضروری ہیں۔ اس دستاویز کے سامنے آنے سے ہم  ہنرمندی کی کوششوں میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں طرح کی مثبت اصلاحات کرسکیں گے اور ان اداروں کو باضابطہ بنانے میں مدد دے سکیں گے جو تمام شعبوں  میں ایک ہنر مند امیدوار کی تصدیق کرتی ہیں۔  پچھلے پانچ برسوں کے دوران تقریباً 5.5 کروڑ نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ یہ اصلاحات  حالات میں  زبردست تبدیلی پیدا کرنے والی  ثابت ہوں گی‘‘۔

صلاحیت کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)  کی مختصر تفصیل

ایم ایس ڈی ای 9 نومبر 2014  بھارت سرکار  کے ذریعہ قائم کی گئی تھی  جس کا مقصد  ہنر مندی  کے استعمال کو بڑھانے پر  توجہ دینا تھا۔ اس موقع پر ایم ایس  ڈی ای  کے سکریٹری اور این سی وی ای ٹی  کے چیئرمین جناب پروین کمار  این سی  وی ای ٹی  کی ایکزیکٹیو ممبر  محترمہ  ونینا اگروال اور ایم  ایس ڈی ای  کی پرنسپل ایڈوائزر محترمہ سنیتا   سنگھی بھی موجود تھیں۔ وزارت  ہنر مند افرادی قوت  کی مانگ اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔  تاکہ  نہ صرف موجودہ ملازمتوں کے لئے  بلکہ  مستقبل کی ملازمتوں کے لئے بھی نئی ہنر مندی  اور انوویشن کو فروغ دیا جاسکے۔ آج کی تاریخ تک  تین کروڑ  سے زیادہ لوگوں کو  اسکل انڈیا کے تحت  تربیت دی جاچکی ہے۔ اس کے اہم پروگرام پردھان منتری  کوشل وکاس یوجنا  (پی ایم کے وی وائی)  کے تحت 2020۔2016 کے دوران  وزارت نے اب تک  92 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو  تربیت فراہم کی ہے۔

نیشنل کاوؤنسل فارووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی)

نیشنل کونسل  فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی )  ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)  نے 5 دسمبر 2018 کو مشتہر کیا تھا۔ این سی وی ای ٹی پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت  میں مصروف  اداروں کے کام کاج کو منضبط کرتی ہے اور یہ کام  طویل مدتی اور قلیل مدتی دونوں بنیادوں پر  کیا جاتا ہے۔ رہنما خطوط اور آپریشنل مینولس مرتب کرنے میں  این سی وی ای ٹی  کی مخلصانہ کوششوں سے ملک کے ہنر مندی کے ایکو سسٹم  میں ہمہ گیر ضابطے پیدا ہوں گے  جس سے ساجھیداروں کی ضرورتوں کو  پورا کیا جاسکے گا۔ این سی وی ای ٹی نے  یکساں سرٹی فکیٹ کے  جو  فارمیٹس تیار کئے ہیں، وہ بھی صحیح سمت میں ایک قدم ہے اور ایسی اصلاح کی حیثیت رکھتا ہے جس کی بڑی ضرورت تھی۔ اس سے سرٹی فکیٹ دینے کے کام میں یکسانیت   پیدا ہوگی اور  تصدیق کے عمل میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ج۔ن ا۔

U-6741



(Release ID: 1668041) Visitor Counter : 151