سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے  تریپورہ میں 9 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا


وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ ان پروجیکٹوں سے مقامی لوگوں کے سماجی اقتصادی حالات بہتر ہوں گے

علاقے میں  سیاحت کی ترقی، اقتصادی اور بین الاقوامی کنکٹی وٹی کے فروغ میں  زبردست اچھال آئے گا

Posted On: 27 OCT 2020 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27  اکتوبر 2020،          سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج تریپورہ میں  قومی شاہراہ کے  9 پروجیکٹوں کو  ورچوول طور پر  سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں کی کل لمبائی  262 کلومیٹر ہے اور ان پر  2752 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ تقریب کی صدارت وزیراعلی  جناب بپلب کمار دیب نے  مرکزی  وزرائے مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، ریاست کے  وزیروں ، پارلیمنٹ ممبروں ، اسمبلی ممبروں  اور مرکز نیز ریاست کے  سینئر افسران کی موجودگی میں کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YUMC.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری آج تریپورہ میں 9 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے لوح کی نقاب کشائی کرتے ہوئے۔مرکز وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بھی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  مرکزی وزیر نے کہا کہ تقریباً 300 کلومیٹر  قومی شاہراہ کی لمبائی میں تریپورہ میں پچھلے چھ سال میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج ریاست میں  850 کلومیٹر سے زیادہ  قومی شاہراہ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں 8000 کروڑ روپے  کی مالیت ک سڑکیں  تعمیر کی جارہی ہیں اور  اس کام کے لئے  365 کروڑ روپے زمین کی  خریداری کے لئے  ریاست کو  2015 اور 2020 کے دوران  تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ قومی شاہراہوں  کا درجہ بڑھانے اوران کی ترقی سے  تمام ضلعوں اور بڑے شہروں کے لئے کنکٹی وٹی میں اضافہ ہوجائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ بہت جلد ریاست میں  دو اہم پروجیکٹ  مکمل ہونے والے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ہیں فینی برج اور اودے پور۔ اگرتلہ سڑک۔ 49 کلومیٹر طویل دو لینوں والی اودے۔ اگرتلہ سڑک جس پر 750 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، اگلے مہینے مکمل ہوجائے گی۔ بھارت کی طرف سبروم اور بنگلہ دیش کی طرف رام گڑھ کے درمیان  1.8 کلومیٹر طویل  فینی برج، جس پر 129 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس سال دسمبر میں پورا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ برج  سماجی، اقتصادی اور دفاعی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ سبروم اور چٹاگانگ کے درمیان فاصلہ 75 کلومیٹر ہے۔   اور س برج کے ذریعہ  چٹاگانگ  اور کولکاتا بندرگاہوں سے اشیا کے نقل وحمل میں   آسانی پیدا ہوجائے گی۔  سبروم کے قریب  ایک مربوط چوکی کے قیام کی بھی تجویز  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TKTG.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری آج تریپورہ میں 9 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دریائے فینی پر آر سی سی برج کی تعمیر سے  بنگلہ دیش کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد تک کنکٹی وٹی میں بہتری آجائے گی۔ اگرتلہ شہر کی مغربی جانب  چار لین والا بائی پاس  ڈی  پی آر تیار کے تحت ہے جس سے  تریپورہ کی ریاست میں قومی شاہراہ نمبر 8 سے  قومی شاہراہ نمبر 108 بی تک کنکٹی وٹی میں مزید  بہتر آئے گی، اگرتلہ شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اور  ہوائی اڈےسے  ماتا باری تک  آمد و رفت کا سلسلہ جڑ جائے گا۔ اگرتلہ شہر سے  قومی شاہراہ نمبر 108 بی، 208 اور 208 اے کے ذریعہ  آسام سرحد تک   فاصلہ کم ہوجائے گا۔ اگرتلہ سے کھووائی  (قومی شاہراہ نمبر 108 بی) اور  کیلا شہر سے آسام سرحد ( قومی شاہراہ نمبر 208) کے لئے  اس کا درجہ بڑھانے کا کام  پہلے ہی تفویض کیا جاچکا ہے اور  کیلا شہر سے  کھووائی (قومی شاہراہ نمبر 208)  کے باقیماندہ سیکشن کا درجہ بڑھانے کا کام  جے آئی  سی اے  فنڈنگ کے تحت  کئے جانے کی تجویز ہے۔ اس سیکشن کے لئے بولیاں پہلے ہی موصول  ہوچکی ہیں اور امید ہے کہ کام  بہت جلد تفویض کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرتلہ سے چورائی باڑی  تک جو کہ تریپورہ کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے،  قومی شاہراہ نمبر 8 کو  چار لین میں بدلنے کا کام  ڈی پی آر تیاری کے تحت جاری ہے، جس سے  اگرتلہ سے آسام اور دوسری ریاستوں تک تیز رفتار اور کسی رکاوٹ کے بغیر  بین ریاستی کنکٹی وٹی فراہم ہوگی۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ 7523  کروڑ روپے کی لاگت سے  367  کلومیٹر طویل چار پروجیکٹوں کے لئے  ڈی پی آر  تیار ی کے مرحلے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر آئی ایف  کے تحت ریاست کو 11 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے اور  20 کروڑ روپے کی مزید رقم  تریپورہ کی طرف سے  یوٹیلائزیشن سرٹی فکیٹ  داخل کئے جانے کے بعد   جاری کردی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DO8S.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت  جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ آج تریپورہ میں 9 قومی شاہراہ پروجیکٹوں  کا سنگ  بنیاد رکھنے لئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر،عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ نیو انڈیا کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے وژن میں ایک نیا شمال مشرق  ایک اہم رول ادا کرے گا۔ چونکہ اس علاقے کی تمام 8 ریاستوں میں ، تمام شعبوں میں  ترقیاتی پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ 2014 سے  جب وزیراعظم جناب نریندر مودی اقتدار میں آیے تھے، اس علاقے کو  ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لئے  زبردست اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز  اس علاقے کی سب کی سب 8 ریاستوں کو بھارت کی مغربی ریاستوں کے برابر کھڑا کرنے کے لئے عہد بند ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ پچھلے 6 برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے میں  بنیادی ڈھانچے کے متعدد بڑے پروجیکٹوں کو منظوری دینے اور ان کو مکمل کرنے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ  شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر کے طور پر  ان کی وزارت بھی شمال مشرقی خطے کو پورے ملک کے لئے ترقی کا ایک نیا ماڈل بنانے کے سلسلے میں  دستیاب وسائل سے کام لے رہی ہے۔

تریپورہ کو مرکزی حکومت کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘  کا گیٹ وےقرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بہت جلد  ہم تریپورہ سے بنگلہ دیش کے لئے ایک ٹرین چلانے جارہے ہیں۔ یہ اقدام  ایک نئے باب کا علمبردار ہوگا اور اس علاقے میں   ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کی بدولت بندرگاہوں تک پورے علاقے کی رسائی ہوسکے گی۔ انہوں نے یہ کہا کہ اس سے سرحد پار کی تجارت  خاص طور پر مشرقی پڑوسیوں کے ساتھ تجارت  میں زبردست اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XQWN.jpg

تریپورہ کے وزیراعلی  بپلب کمار دیب  آج تریپورہ میں  9 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کو سنگ بنیادی رکھنے کے لئے ، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے۔

آر سی ایچ کے مرکزی وزیر مملکت   جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا  کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے  تیز رفتار   اور  رکاوٹ سے پاک  بین ریاستی  اور بنگلہ دیش تک  بین الاقوامی کنکٹی وٹی  فراہم ہوگی  اور یہ ریاست کے  سیاحت کے شعبے کو  مستحکم بنانے کے سلسلے میں  ایک اہم کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پروجیکٹوں سے  پوری ریاست کے  مختلف سیاحتی  اور تاریخی مقامات  اور مذہبی مقامات  تک  بہتر کنکٹی وٹی اور ٹریفک کی  محفوظ نقل و حرکت دستیاب ہوگی۔ اس سےعلاقے کے غیر ہنر مند  ، نیم ہنر مند اور ہنر مند افراد کو  روزگار اور خود اپنا روزگار چلانے کے مواقع بڑی تعداد میں فراہم ہوں گے۔ ان پروجیکٹوں سے  موٹر گاڑیوں کے سفر کا وقت  اور ان کی دیکھ ریکھ پر آنے والی لاگت کم ہوجائے گی اور یہ کہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ پروجیکٹوں پر عمل درآمدر سے  مقامی لوگوں کے سماجی اقتصادی  حالات میں بہتری پیدا ہوگی۔ ان پروجیکٹوں سے  زرعی مصنوعات کے نقل و حمل میں بہتری آئے گی اور بڑی منڈیوں تک رسائی  حاصل ہوسکے گی اور اس طرح سے  اشیا اور خدمات کی لاگت بھی  کم ہوجائے گی۔ اس سے  صحت کی دیکھ بھال کے مراکز اور ایمرجنسی خدمات تک  آسانی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ پہنچا جاسکے گا۔ مختصر یہ کہ ان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے  اس علاقے کی سیاحت ، اقتصادی اور بین الاقوامی کنکٹی وٹی میں زبردست اچھال آئے گا۔ آخر کار اس سے تریاست تریپورہ   جی ڈی پی میں بہتری پیدا ہوگی۔

وزیراعلی جناب بپلب کمار دیب نے بھی  تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے لوگ  اس علاقے کی  ترقی کو ترجیح دینے کے لئے مرکز کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکیں لوگوں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوں گے کیونکہ ان سے  اس پہاڑی اور بارش والی ریاست   میں تمام موسموں میں کنکٹی وٹی  حاصل ہوسکے گی۔

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

لمبائی کلومیٹر میں

پروجیکٹ کی کل لاگت کروڑ میں

1

قومی شاہراہ نمبر 108 اے پر جولالئی باڑی۔ بیلونیا

21.4

201.99

2

قومی شاہراہ نمبر 208 پر کیلا شہیر۔ کمار گھاٹ

18.60

277.50

3

Khayerpur to Amtali (Agartala bypass) of NH-08

قومی شاہراہ نمبر 8 پر خیر پور  سے امتالی تک (اگرتلہ بائی پاس)

12.90

147

4

قومی شاہراہ نمبر 108 بی  پر اگرتلہ۔ کھوائی

(تین پیکیجز)

38.80

480.19

5

قومی شاہراہ نمبر 208 اے پر کیلا شہر سے کرتی برج

(تین پیکجز)

36.46

473.49

6

قومی شاہراہ نمبر 44 اے پر منو۔ سملنگ

(دو پیکیجز)

36.54

595.12

7

دریائے  مہوری پر آر سی سی برج اور دریائے گوماٹی پر آر سی سی برج

02 no’s

83.06

8

قومی شاہراہ نمبر 8 پر چورائی باڑی  اگرتلہ سیکشن کو مستحکم بنانا ۔

74.85

257.96

9

قومی شاہراہ نمبر 44 کے چورائی باڑی۔ اگرتلہ سیکشن کو جیومیٹری کے اعتبار سے بہتر بنانا

21.789

236.18

 

میزان

261.339

2752.49

 

یو ٹیوب لنک https://twitter.com/nitin_gadkari/status/1320969103016742912?s=20

ویڈیو لینک: https://twitter.com/OfficeOfNG/status/1320760170486534151?s=20

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ن ا۔

(27-10-2020)

U-6740

                          



(Release ID: 1667973) Visitor Counter : 164