وزارت دفاع

یوم انفینٹری منایا گیا

Posted On: 27 OCT 2020 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27/اکتوبر 2020،  انفینٹری کے تعاون کی یادگار منانے کی غرض سے انفینٹری ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ انفینٹری بھارتی بری فوج کا سب سے بڑا عسکری دستہ ہے اور اس کا اہتمام 27 اکتوبر 2020 کو کیا گیا۔ انفینٹری کے لیے اس دن کی خاص اہمیت ہے، کیونکہ اسی دن 1947 میں بھارتی بری فوج کے پیدل فوجیوں کا دستہ، وہ پہلا دستہ یا ٹکڑی تھی، جو سری نگر ہوائی اڈے پر اتری تھی اور اس نے سری نگر کے بیرون علاقوں سے گھس پیٹھ کرکے آنے والے دراندازوں کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا تھا اور اس طریقے سے ریاست جموں وکشمیر کو پاکستان کی حمایت یافتہ قبائلی حملے سے تحفظ حاصل ہوا تھا۔

انفینٹری ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر انفینٹری کے شہدا کے اعزاز میں نیشنل وار میموریل پر گلدستہ نذر کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ وہ شہدا ہیں، جنہوں نے ملک کی خدمت میں مختلف جنگی محاذو ں پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل بپن راوت اور بری فوج کے عملے کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے  ،نے تمام تر بری فوج کے کمانڈروں اور ریجمنٹ کے کرنل حضرات کے ساتھ اس سنجیدہ موقعے پر گلدستے نذر کیے۔ آپریشن وجے اور آپریشن میگھ دوت سے متعلق فوجی اعزازات سے نوازے گئے تین معمر افسران، یعنی بریگیڈئیر اومیش سنگھ باوا، ویر چکر (سبکدوش)، صوبے دار (اعزازی کیپٹن) سنسار چند، مہاویر چکر (سبکدوش) اور نائک جے رام سنگھ، ویر چکر (سبکدوش) نے بھی انفینٹری کے معمر افسران کی جانب سے گلدستے نذر کیے۔

اس موقع پر انفینٹری کے ڈائرکٹر جنرل نے تمام تر انفینٹری اہلکاران کے نام اپنے ایک پیغام میں، انہیں اپنے آپ کو بہادری، قربانی، فرائض منصبی کی ادائیگی کے تئیں بے لوث  وابستگی، پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اپنے آپ کو ازسر نو وقف کرنے کی تلقین کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی دفاع میں اپنے تمام تر ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ مصروف عمل رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1HI04.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-6734

م ن۔      ت ع۔

 



(Release ID: 1667836) Visitor Counter : 156