سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس و ٹیکنالوجی  مواصلات کی قومی کونسل نے 2020 کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے قومی ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں مدعو کیں

Posted On: 06 OCT 2020 5:10PM by PIB Delhi

نئی دلی، 6؍ اکتوبر،سائنسی رجحان کو فروغ دینے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی مواصلات کے میدان میں غیر معمولی تعاون کے صلہ میں انعامات دینے کے لئے نامزدگیاں مدعو کی گئی ہیں۔

حکومت ہند کی سائنس و ٹیکنالوجی  کی وزارت کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کےڈویژن، سائنس و ٹیکنالوجی مواصلات  کی قومی کونسل (این سی ایس ٹی سی)، نے سائنس و ٹیکنالوجی کے مواصلات میں غیر معمولی کام کو تسلیم کرنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کمیونکیشن کے لئے 2020 کے قومی ایوارڈز کے مقصد سے نامزدگیاں مدعو کی ہیں۔ یہ انعامات  28 فروری کو ایک خصوصی تقریب میں نئی دلی میں دیئے جائیں گے۔ یہ انعامات ہر سال  سائنس کے قومی دن کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔

ان انعامات کے تحت ایک توصیف نامہ، ایک یادگاری تختی اور نقد انعام  کسی فرد یا کسی ادارے کو سائنس و ٹیکنالوجی کمیونکیشن کے میدان میں غیر معمولی تعاون کے صلہ میں  اور ایسے سائنسی رجحان کو فروغ دینے کے مقصد سے دیئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے 6 زمروں میں پچھلے 5 سال کے دوران ملک  میں اہم اثرات رونما ہوئے ہیں۔

یہ زمرے ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی کمیونکیشن میں  ایسی غیر معمولی کوششیں، جس کے تحت 5 لاکھ روپے کی نقد رقم کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ کتابوں اور رسالوں سمیت پرنٹ میڈیا کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کمیونکیشن ،بچوں میں  سائنس و ٹیکنالوجی کی مقبولیت میں اضافہ، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق  مقبول عام ادب  کا ترجمہ ، اختراعی اور روایتی طریقوں سے سائنس و ٹیکنالوجی  مواصلات ، الیکٹرانک میڈیم میں سائنس و ٹیکنالوجی مواصلات ، بعد کے 5 زمروں کے تحت دو-دو لاکھ روپے کی رقم ایوارڈ کے طور پر دی جاتی ہے۔

یہ انعامات سالانہ طور پر دیئے جاتے ہیں اور ان میں  35 سال  کی عمر سے زیادہ  کے سبھی شہری شامل ہو سکتے ہیں اور وہ ادارے شامل ہو سکتے ہیں، جو بھارت میں رجسٹرڈ ہیں یا مرکزی ؍ ریاستی سرکاروں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تشکیل دیئے ہیں اور ان کی سفارش تحریری شکل میں کسی  بااختیار اتھارٹی نے کی ہو۔

اسکیم کی پوری تفصیلات کیلئے جس میں اہلیت کی شرائط، ایپلی کیشن فارم وغیرہ بھی شامل ہیں، امیدوار محکمے کی ویب سائٹ www.dst.gov.in کو دیکھ سکتے ہیں:

مکمل نامزدگی فارم، جس میں  لازمی دستاویزات بھی منسلک ہوں، ڈاکٹر اے بی پی  مشرا، سائنٹسٹ این سی ایس ٹی سی ڈویژن، ڈپارٹمنٹ آف سائنس وٹیکنالوجی پر بھیجیں، E-mail:apmishra[at]nic[dot]in۔ یہ درخواستیں زیادہ سے زیادہ 31اکتوبر 2020 تک بھیجی جا سکتی ہیں۔

*************

 

( م ن ۔  اس ۔  ک ا(

U. No. 6724


(Release ID: 1667774) Visitor Counter : 164