جل شکتی وزارت
ناگالینڈ میں جل جیون مشن کے نفاذ کا وسط مدتی جائزہ
Posted On:
23 OCT 2020 5:25PM by PIB Delhi
ناگالینڈ میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے بارے میں آج ایک وسط مدتی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناگالینڈ ریاست کے افسروں نے نیشنل جل جیون مشن ٹیم کے سامنے کام کاج کی تفصیلات پیش کیں۔ جل جیون مشن مرکزی حکومت کا اہم پروگرام ہے جس ایم کا مقصد سال 2024 تک ملک کے ہر ایک دیہی گھر میں فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیب کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرانا ہے۔مشن کا مقصد گھریلو ٹیب کنکشن کے ذریعہ ہر ایک دیہی گھر میں پینے کا محفوظ پانی فراہم کراتے ہوئے دیہی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔پینے کے پانی کے شعبے میں گاؤں / آبادی کی سطح پر ڈی سنٹرلائزڈ ، مانگ کے مطابق کام کرنے والی علاقائی لوگوں کے بندوبست میں چلنے والی پانی کی سپلائی کی اسکیم کو کایا پلٹ کردینے والا پروگرام سمجھا جارہا ہے۔
آج ناگالینڈ میں 1502 گاؤں میں سے 1351 گاؤں میں پائپ کے ذریعہ پانی سپلائی (پی ڈبلیو ایس) نظام موجود ہے جس کے ذریعہ 3 لاکھ ٹیب واٹر کنکشن فراہم کرائے جاسکتے ہیں۔اس طرح ایسے اسکیموں کو فروغ دیکر 1.47 لاکھ افی ایچ ٹی سی کے سالانہ نشانے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں واحد خواہش مند ضلعے کیپھرے میں 111 گاؤں میں سے 83 گاؤں (75 فیصد) میں پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کا نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں 15845 گھروں میں سے 13448 (85 فیصد) گھروں کی پی ڈبلیو ایس موجود ہے اور باقی گھروں میں ٹیب کنکشن فراہم کرائے گا۔
گاؤں کی سطح پر منصوبہ سازی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور مختلف پروگراموں مثلاً ایم جی این آر ای جی ایس، ایس بی ایم، پی آر آئیز کو 15 ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ، سی اے ایم پی اے فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ کے تال میل کے ذریعہ تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر ایک گاؤں کا ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کیا جائے گا۔ پینے کی پانی کی سکیورٹی حاصل کرنے کے لئے طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے گاؤں میں پانی کی سپلائی کے نظام کی منصوبہ بندی ، نفاذ، بندوبست کرنے ، اس کو چلانے اور رکھ رکھاؤ کرنے میں مقامی گاؤں کی آبادی / گرام پنچایت اور استعمال کرنے والے گروپوں کو شامل کئے جانے پر بھی زور دیا گیا۔ تمام گاؤں میں عوام میں بیداری پھیلانے کے ساتھ ساتھ آئی ای سی مہم چلانے پر زور دیا گیا۔
جل جیون مشن کے تحت مقامی آبادی کی شمولیت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ کر کام کرنے والے کارکنان کی سرگرم شرکت کے ذریعہ پانی کی کوالٹی کی نگرانی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ہر ایک گاؤں میں پانچ افراد خصوصی طور پر خواتین کو پانی کی کوالٹی کی جانچ کے لئے فیلڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔ ہر ایک وسیلے کی سال میں ایک بار فزیکل اور کیمیکل معیارات کے لئے اور دو بار بیکٹیریولوجیکل آلودگی کے لئے جانچ کی ضرورت ہے۔
سال 21۔2020 کے دوران ناگالینڈ کو جے جے ایم کے تحت 114.09 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی جس میں سے 28.52 کروڑ روپے ریاست کو جاری کئے جاچکے ہیں۔۔ سال 21۔2020 میں 17.74 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ اس طرح ریاست کے پاس مجموعی دستیاب فنڈ 154.20 کروڑ روپے کا ہے۔اس کے علاوہ ناگالینڈ کے دیہی مقامی اداروں کو 15 ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کے تحت سال 21۔2020 میں 125کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس رقم کا 50 فیصد حصہ پانی کی سپلائی اور سنیٹیشن کے کاموں میں استعمال کیا جانا ضروری ہے۔
ریاست سے درخواست کی گئی کہ وہ 2 اکتوبر 2020 سے لانچ کی گئی 100 دن کی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں کو پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے تاکہ ان اداروں میں پینے کا پانی دستیاب ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(23-10-2020)
U-6663
(Release ID: 1667742)
Visitor Counter : 147