خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
سبز انقلاب(آپریشن گرین) کے تحت سبسڈی آتم نربھر بھارت کی طرف ایک بڑا قدم ہے:نریندر سنگھ تومر
سبز انقلاب اسکیم کے تحت 50 فیصد سبسڈی
کسان ریل اسکیم کے لئے بھی ٹرانسپورٹیشن سبسڈی
نئی دہلی /14اکتوبر۔
Posted On:
14 OCT 2020 2:52PM by PIB Delhi
دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود، پنچایتی راج اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ آپریشن گرین ٹاپ ٹو ٹوٹل کے تحت سبسڈی آتم نربھر بھارت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ہندوستانی کسانوں کے لئے متعدد اسکیمیں لے کر آئی ہے۔ آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت، آپریشن گرین اسکیم ٹاپ ٹو ٹوٹل پھلوں اور سبزیوں کے نقل و حمل اور ذخیرہ پر 50 فیصد سبسڈی فراہم کرتی ہے اگر ان پھلوں اور سبزیوں کی قیمت متعینہ لاگت سے کم ہو۔اب ایم او ایف پی آئی میں براہ راست آن لائن دعوی کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن سبسڈی بہت آسان طریقے سے کسان ریل اسکیم کے تحت بھی دستیاب ہوگی۔ کسانوں سمیت کوئی بھی آدمی کسان ریل کے ذریعہ نوٹیفائڈ پھلوں اورسبزیوں کو ادھر اْدھر لے جاسکتا ہے۔ ریلوے ان پھلوں اور سبزیوں پر صرف 50 فیصد کرایہ وصول کرے گی۔ ڈھلائی کا بقیہ 50 فیصد کرایہ ایم او ایف پی آئی کے ذریعہ ہندوستانی ریلوے کو آپریشن گرین اسکیم کے تحت فراہم کیاجائے گا۔ وزارت کی ویب سائٹ پر 12.10.2020 کو ترمیم شدہ اسکیم کی گائیڈ لائن اپ لوڈ کی جاچکی ہے۔
کسان ریل اسکیم کے ذریعہ سامانوں کی نقل وحمل کے لئے آپریشن گرین- ٹاپ ٹو ٹوٹل اسکیم کے تحت دی گئی دیگر رعایتوں میں نوٹیفائڈ پھلوں اور سبزیوں کے سبھی کنسائنمنٹ، جن کی مقدار اور قیمت چاہے جو بھی ہو کرائے پر 50 فیصد سبسڈی پانے کے اہل ہوں گے۔ فی الحال ریلوے تین کسان ریل چلا رہی ہے، پہلی دیو لالی( مہاراشٹر) اور مظفر پور( بہار) کے درمیان، دوسری آندھرا پردیش کے اننت پور سے دہلی کے درمیان اور تیسری بنگلور سے دہلی کے درمیان ۔ اس کے علاوہ اس کاارادہ چوتھی کسان ریل مہاراشٹر کے ناگپور اور وروڈ آرینج سٹی سے دہلی کے درمیان چلانےکا ہے۔
اہل فصلیں:۔
پھل(19)- آم، کیلا، امرود، کیوی، لیچی، موسمی، سنترا، کینو، لیمو، کاغذی لیمو، پیپتا، انناس، انار، کٹہل، سیب، آنولہ، پیشن فروٹ اور ناشپاتی۔
سبزیاں(14)-فرینچ بینس، کریلا، بینگن، شملہ مرچ، گاجر، پھول گوبھی، ہری مرچ، بھنڈی، کھیرا، پیاز، مٹر، آلو اور ٹماٹر
****
( م ن۔ق ت۔رض)
U- 6719
(Release ID: 1667740)