قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا کل قبائلی بہبود کے لئے بہترین کار کردگی کے دو مراکز کا آغاز کریں گے
Posted On:
26 OCT 2020 2:39PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 26 اکتوبر / قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا قبائلی امور کی وزارت اور آرٹ آف لیونگ کے درمیان ایک اشتراک سے قبائلی بہبود کے لئے بہترین کار کردگی کے دو مراکز کا کل یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آغاز کریں گے ۔ اس موقع پر آرٹ آف لیونگ کے گرو دیو شری شری روی شنکر بھی موجود ہوں گے ۔
پہلا قدم پانچ اضلاع میں پی آر آئی کو مستحکم کرنے کے لئے شروع کیا جائے گا ، جس میں جھار کھنڈ کی 30 گرام پنچایتوں اور 150 گاؤوں کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ پی آر آئی کے منتخب نمائندوں کے درمیان مختلف قبائلی قوانین اور فلاحی اسکیموں کے ضوابط کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور ان قبائلیوں کو ، اِن اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کی جا سکے ۔ یہ ماڈل قبائلی نو جوانوں کو رضا کار بنانے کے طور پر تیار کیا گیا ہے ، جس میں ، اِن نو جوانوں کو پرسنلٹی ڈیولپمنٹ کی تربیت دی جائے گی اور ان میں سماجی ذمہ داری کا احساس اجاگر کیا جائے گا ۔ اس طرح قبائلی لیڈر تیار کئے جائیں گے ، جو اس بیداری میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی برادری کے لئے کام کریں گے ۔
دوسرا اقدام مہا راشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں 10000 قبائلی کسانوں کو گو – آدھارِت قدرتی کھیتی اور کھیتی کی تکنیک کی تربیت دی جائے گی ۔ کسانوں کو نامیاتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد دی جائے گی اور انہیں آتم نربھر قبائلی کسان بنانے کے لئے اپنی اشیاء کی فروخت کے مواقع بھی دستیاب کرائے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 26-10-2020 )
U. No. 6708
(Release ID: 1667632)
Visitor Counter : 206
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam