امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف کے مارکیٹنگ  سیزن 21-2020 ء کے دوران ایم ایس پی  کی سرگرمیاں

Posted On: 24 OCT 2020 4:14PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 25 اکتوبر / خریف مارکیٹنگ  سیزن ( کے ایم ایس ) 21-2020 ء کے دوران  حکومت کے ذریعے  خریف 21-2020 ء کی فصلوں کی خریداری  جاری ہے ، جو  ایم ایس پی کی موجودہ اسکیموں کے تحت کسانوں سے  کی جا رہی ہے  ، جیسا کہ پچھلے سیزن میں کی گئی تھی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UC6P.png

 

          خریف 21-2020 ء کے لئے   خریداری  پنجاب ، ہریانہ ، اتر پردیش ، تمل ناڈو ، اترا کھنڈ ، چنڈی گڑھ ، جموں و کشمیر ، گجرات اور کیرالہ میں  اچھی رفتار کے ساتھ جاری ہے ، جہاں  23 اکتوبر ، 2020 ء تک 135.72  ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی جا چکی ہے ، جب کہ پچھلے سال  109.54 ایل ایم ٹی کی خریداری کی گئی تھی  ، جو پچھلے سال کے مقابلے  23.91  فی صد زیادہ ہے ۔ کل 135.72  ایل ایم ٹی  کی خریداری میں  اکیلے پنجاب کا تعاون 88.44  ایل ایم ٹی ہے ، جو کل خریداری کا  65.16  فی صد ہے ۔  تقریباً 11.57  لاکھ کسانوں کو پہلے ہی  کے ایم ایس کی  ایم ایس پی پر سرکاری خریداری سے فائدہ پہنچ چکا  ہے اور  اس پر  25625.29  کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ، جو ایم ایس پی کی 18880 فی ایم ٹی کی قیمت پر ہے ۔

          اس کے علاوہ ، ریاستوں کی تجاویز  کی بنیاد پر  خریف کے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 ء کے لئے تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اتر پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش   میں امدادی قیمت اسکیم  ( پی ایس ایس ) کے تحت  45.10 ایل ایم ٹی دالیں اور  تلہن  کی خریداری کو منظوری دی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ    سے 1.23 ایل ایم ٹی  ناریل کی خریداری کو بھی  منظوری دی گئی ہے ۔  دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  دالوں  ، تلہن  اور ناریل  کی سرکاری خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر پی ایس ایس کے تحت  منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کی  ایف اے کیو  گریڈ  کی سرکاری خریداری  مقررہ ایم ایس پی پر براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے کی جا سکے ۔

          23 اکتوبر ، 2020 ء تک حکومت نے اپنی با اختیار ایجنسیوں کے ذریعے  894.54 ایم ٹی  مونگ اور اڑد  کی خریداری کی ہے  ، جس کی ایم ایس پی 6.43 کروڑ روپئے ہے اور اس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 871  کسانوں کو فائدہ  پہنچا ہے ۔ اسی طرح  52.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے  5089 ایم ٹی  ناریل  کی خریداری کی گئی ہے ، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ اڑد اور ناریل  کی قیمت  زیادہ تر ریاستوں میں ایم ایس پی سے تجاوز کر گئی ہیں ۔  اس کے علاوہ ، متعلقہ ریاستیں  / مرکز کے زیر انتظام علاقے  سرکاری خریداری شروع کرنے کا بندوبست  کر رہے ہیں ، جن کے لئے ریاستی حکومتوں  نے  خریف کی دالوں اور تلہن  کی منڈیوں کی آمد کی بنیاد پر  تاریخوں کا فیصلہ کیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GHWV.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003460A.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MND3.png

 

 پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کپاس کی  ایم ایس پی کے تحت سرکاری خریداری   کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ 23 اکتوبر ، 2020ء تک  95786.08   لاکھ روپئے کی لاگت سے  کپاس کی 339143  گانٹھیں  خریدی جا چکی ہیں ، جن سے 66052  کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔  

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6690


(Release ID: 1667488) Visitor Counter : 161