نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پیرا – تیرانداز انکت جنھیں کووڈ پوزیٹیو قرار دیا گیا تھا، کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، دس دنوں تک ہوم آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا
Posted On:
23 OCT 2020 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 /اکتوبر 2020 ۔ پیرا – تیر انداز انکت، جنھیں کورونا کی جانچ میں پوزیٹیو پائے جانے کے بعد 13 اکتوبر کو بھگوان داس اسپتال، سونی پت میں داخل کیا گیا تھا، کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور انھیں 10 دنوں تک ہوم کوارنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ انھیں واپس لے جانے کے لئے آئے اور وہ ہوم آئیسولیشن میں رہیں گے۔
انکت جو کووڈ آر ٹی – پی سی آر کی نگیٹیو رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، سونی پت میں 5 اکتوبر کو شروع ہوئے نیشنل کیمپ کا حصہ ہیں، جن کا نمونہ کیمپ کے لئے مقررہ ایس او پی کے مطابق 12 اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر لیا گیا تھا، پوزیٹیو پایا گیا تھا۔
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6658
23.10.2020
(Release ID: 1667234)
Visitor Counter : 108