ارضیاتی سائنس کی وزارت

 ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے  جنوبی ایشیا کے لئے  فلیش فلڈ گائیڈینس سروسز شروع کیں

Posted On: 23 OCT 2020 4:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  اکتوبر 2020،   ارضیاتی سائنس  کی وزارت  کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم راجیون نے  22 اکتوبر 2020 کو جنوبی ایشیائی ممالک یعنی، بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال اور  سری لنکا   کے لئے  اپنی نوعیت کی پہلی  فلیش فلڈ گائیڈینس سروسز  کو  وقف کیا۔ اس سسٹم کو ورچوولی لانچ کیا گیا اور  اس موقع پر  قومی اور بین الاقوامی سطح کے ممتاز معززین   نے شرکت کی جن میں  ڈاکٹر ورین  کم  (موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم  کی ہائیڈرولوجیکل اور  آبی  وسائی لی خدمات کی ڈویژن  کے سربراہ  )،  ڈاکٹر کونسٹنٹائن پی  جارجا کاکوس (ڈائرکٹر، ہائیڈرولوجیکل ریسرچ سینٹر ، یو ایس اے)،  جناب جی وی وی سرما  آئی اے ایس (ممبر سکریٹری این ڈی ایم اے، بھارت)  ڈاکٹر راجیندر کمار جین( بھارت کے  مرکزی آبی کمیشن کے چیئرمین ) اور  موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل اور   شرکا ممالک کے ڈبلیو ایم او میں مستقل نمائندے  یعنی  جناب کرما ڈکچو (بھوٹان)، جناب سرجو کمار ویدیہ (نیپال) اور  جناب  اتولہ کرونا نائکے (سری لنکا) اور جناب بدیوت کمار ساہا ( ڈبلیو ایم او میں بنگلہ دیش کے پی آر  کے ہائیڈرولوجیکل  مشیر)  شامل ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر  ایم راجیون نے  نظام کی کارگزاری کو بہتر بنانے کے لئے  بارش اور   مٹی کی نمی کے لئے   جائزہ لینے والے  نیٹ ورک  میں اضافے  کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر راجیون نے  بتایا کہ  سوشل میڈیا کے استعمال کے ساتھ متعلقین تک معلومات  پہنچانے کا  ایک اپنے آپ چلنے والا موڈ قائم کرنا ہوگا تاکہ  وقت پر  آفات سے متعلق  حکام کے پاس  معلومات پہنچ سکے۔ ڈاٹا، مہارت کے تبادلے، خطے میں  خدمات  شروع کرنے اور انہیں قائم رکھنے  کے لئے  رکن ممالک،  ہائیڈرولوجک  ریسرچ سینٹر  اور  موسمیات کی عالمی تنظیم کے درمیان  علاقائی اور بین الاقوامی تال میل  کو مستحکم کرنا ہوگا۔

 بھارت کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل  اور  ڈبلیو ایم او  میں بھارت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر ایم مہاپاترا  نے  ابتدائی خطبہ دیا، جس میں  انہوں نے سسٹم کی اہم خصوصیات  کا ذکر کیا اور  ہائیڈڑو میٹیریو لوجیکل   خطروں کی  پیش گوئی کے لئے  صلاحیت سازی کے میدان میں کئے گئے  تعاون  کے کاموں کی ستائش کی۔انہوں نے  رکن ممالک کو  یقین دلایا کہ  جنوبی ایشیائی خطے کے ممالک میں  جان اور مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے  ضروری اقدامات کرنے کے واسطے ریجنل سینٹر کے ذریعہ  نیشنل  میٹیریولوجیکل اورہائیڈرولوجیکل سروز ، قومی اور ریاستی  آفات کے بندوبست کے حکام اور  تمام دیگر متعلقین کو  خطرات  (چھ گھنٹے پیشگی)  اور جوکھم  (24 گھنٹے پیشگی) کی شکل میں  فلیش فلڈ کے لئے  رہنمائی فراہم کرائی جائے گی۔

سیلابی ریلا (فلیش فلڈ) ایک مقامی  واقعہ ہے اور  بہت قلیل مدتی بھی جو کہ  بارش آنے کے بعد  عموماً 6 سے بھی کم گھنٹوں تک عروج پر ہوتا ہے۔ فلیش فلڈ کے انتباہ کی صلاحیت عموماً دنیا کے ممالک میں نہیں ہے۔ اس بات کا اعتراف کرکے کے فلیش فلڈ  خصوصی طور پر  متاثرہ آبادی کے جان و مال پر  بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں،  15 ویں ڈبلیو ایم او کی کانگریس نے  عالمی کوریج کے ساتھ   ایک فلیش فلڈ گائڈینس سسٹم (ایف ایف جی ایس) پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دی جوکہ یو ایس نیشنل ویدر سروس،  یو ایس ہائیڈرولوجک ریسرچ سینٹر (ایچ آر سی) اور  یو ایس اے آئی ڈی/ او ایف ڈی اے کے تعاون سے اور ڈبلیو  ایم او کمیشن فار بیسک سسٹمز اور ڈبلیو ایم او کمیشن فار ہائیڈرو لوجی کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیاگیا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے  پری آپریشنل موڈ میں  حال ہی کے مانسون کے سیزن کے دوران  اس سسٹم کی کارکردگی کی جانچ کی ہے اور خطے میں نیشنل ہائیڈرولوجیکل اور میٹیریولوجیکل سروسز کے لئے فلیش فلڈ بلیٹن  جاری کئے گئے۔ مقامی سطح پر سیلابی ریلے کے امکان کے بارے میں رہنمائی فراہم کرانے کے لئے  یہ سسٹم سائنسی طریقے سے کام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(23-10-2020)

U-6664

                          


(Release ID: 1667227) Visitor Counter : 247