مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے ہماری تنظیموں کو مزید ویسی سرگرمیوں کی شناخت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جنہیں خودکار بنایا جا سکے: ہردیپ سنگھ پوری


وراثت میں حاصل ڈرائنگ جیسے نقشے اور لیز پلان کو ایم آئی ایس نظام میں مربوط کرنے کے لیے ایل اینڈ ڈی او ای- دھرتی پورٹل کے ساتھ جی آئی ایس ڈیٹا کو مربوط کر رہا ہے

ایل اینڈ ڈی او تقریباً 60 ہزار املاک کی لیز تیار کر رہا ہے

جی آئی ایس پر مبنی نقشہ پر ڈیجیٹل املاک کے نقشوں کی تصدیق کی جا رہی ہے

ملکیت کے سرٹیفکیٹ میں ملکیت کی تفصیلات اور نقشہ شامل کرنے کا منصوبہ

Posted On: 21 OCT 2020 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 / اکتوبر2020:  مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اپیل کی ہے کہ ہماری سبھی تنظیمیں خودکار بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کی شناخت کرنے اور افرادی قوت پر انحصار کم کرنے کے لیے کوشش کریں۔ انہوں نے کہا، ‘‘ٹیکنالوجی کی طاقت بہت زیادہ ہے اور بھارت کے پاس سوفٹ ویئر ٹیکلنالوجی کے شعبہ میں ایک وسیع استعداد ہے، اس لیے ہمارے فائدہ کے لیے اس طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔’’ جناب پوری آج نئی دہلی میں ای- دھرتی جیو پورٹل کے افتتاحی پروگرام میں بول رہے تھے۔ اس موقع پر مکان اور شہری امور کے سیکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا اور وزارت کے سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں جناب پوری نے ای- دھرتی جیو پورٹل کے توسط سے زمین اور ترقی دفتر (ایل اینڈ ڈی او) کے ذریعے ملکیت کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی خدمت کا افتتاح کیا۔ سرٹیفکیٹ میں ملکیت کی تفصیل شامل ہے ؛ جیسے زمین کی قسم، ملکیت کی قسم، تقسیم کی تاریخ، ملکیت کی صورتحال، ذیلی قسم، زمین کا علاقہ، لیز ڈیڈ پر عمل کرنے کی تاریخ، ملکیت کا پتہ، موجودہ پٹہ دار کے بارے میں تفصیل، مقدمے بازی کی صورتحال، ساتھ ہی ساتھ زمینی مالیت سے متعلق نقشہ شامل ہے۔ ملکیت کا سرٹیفکیٹ 1000 روپے کی معمولی فیس پر دستیاب ہوگا اور اسے ایل اینڈ ڈی او کی ویب سائٹ:  www.ldo.gov.inپر جاکرعوامی طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جناب پوری نے این آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر نیتا ورما کی اس پورٹل کے لیے تعریف کی۔

سرٹیفکیٹ کے ذریعے، ملکیت کا پٹہ دار نقشہ کے ساتھ اپنی ملکیت کی اصل تفصیل حاصل کر سکے گا، جس میں ملکیت کا مقام (لوکیشن) ظاہر ہوگا۔ اس سے ممکنہ خریدار کو ملکیت کی تفصیل کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ملکیت کے سلسلے میں کوئی بھی مقدمہ یا کارروائی زیرالتوا ہے تو اس کے بارے میں بھی جانکاری دستیاب ہوگی۔  یہ حالت ملکیت کی فروخت اور خرید میں مقدمے بازی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ عام عوام، خاص کر بزرگ، بیمار اور ساتھ ہی  عورتوں اور بیواؤں کو فائدہ پہنچانے میں یہ سہولت غیرضروری مقدموں سے بچنے میں بھی مدد کرے گی۔

زمین اور ترقی کادفتر(ایل اینڈ ڈی او)، ملکیت کی تفصیل کو جی آئی ایس کے قابل بنانے کے لیے ای-دھرتی جیو پورٹل کے ساتھ ذاتی املاک کو جی آئی ایس پر مبنی نقشے کو مربوط کررہا ہے۔  ایل اینڈ ڈی او کے پاس  تقریبا 60 ہزار املاک ہیں، جن میں کاروباری، رہائشی، صنعتی اور ادارہ جاتی املاک شامل ہیں۔ ان 60 ہزار املاک میں سے 49 ہزار بازآبادکاری سے متعلق املاک ہیں، جو مشرقی اور مغربی پاکستان سے بے گھر کیے گئے  افراد کو پٹے پر دی گئی تھی، زیادہ تر املاک کی ڈجیٹل پیمائش کی گئی ہے اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس اپلی کیشن سے نہ صرف عوام کو بلکہ حکومت کو بھی اپنی خالی پڑی املاک کی حقیقی صورت حال کا پتہ چل سکے گا اور ساتھ ہی اس کی کسی ملکیت وغیرہ پر کوئی قبضہ تو نہیں ہے، اس بارے میں بھی جانکاری مل پائے گی۔

ایل اینڈ ڈی او اپنے کام کاج میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کے استعمال کو کم کرنے اور معاملوں کو نمٹانے میں مدت مقرر کرنے کی اپنی  پہل کے حصہ کے طور پر اپنے طریقہ کار کے ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ دفتر پہلے سے ہی سبسٹی ٹیوشن، میوٹیشن، کنورژن، تحفے میں دینے کی اجازت، بیچنے کی اجازت اور رہن پر رکھنے کی اجازت دینے کےلیے آن لائن درخواست قبول کرنا شروع کرچکا ہے۔ ان درخواستوں میں ایل اینڈ ڈی او کے ذریعے موصول کل درخواستوں کا تقریبا 95 فیصد شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایل اینڈ ڈی او نے فری ہولڈ ملکیت کے زمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ فی الحال ملکیت کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ہے، ایک ہی بار میں ملکیت کا دفتر لیز ہولڈ سے فری ہولڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ سہولت زمین کے مالکانہ حق کی ایجنسی  کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد کرے گی اور ساتھ ہی موجودہ مالک کو ملکیت کے لین دین میں شفافیت لانے اور پیشین گوئی کرنے کے علاوہ حق فراہم کرے گی۔  ایل اینڈ ڈی او کے ذریعے کی گئی پہل اس کے کام کو منظم کرنے میں ایک لمبا راستہ طے کرے گی اور اسے عوام کے مزید موافق، جوابدہ، باصلاحیت اور شفاف بنائے گی۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ورچوول طریقے سے درخواست گزاروں کو پراپرٹی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ درخواست گزاروں نے محترم وزیر کا شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی میں ایل اینڈ ڈی او نے اپنی خدمات اور پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ درخواست گزاروں نے ایک پبلک اتھارٹی کے ذریعے حقیقی طور پر عوامی مرکوز ، نقطہ نظر کے طور پر پہل کی تعریف کی، جو عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے کے ناطے انہیں اپنی ملکیت کا ریکارڈ دے گا، جسے عام حالات میں حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

****

(م  ن  ۔ ق  ت ۔ ت ع)

 (2020 22.10.)

U- 6608



(Release ID: 1666704) Visitor Counter : 132