بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے  منفرد کھادی فٹ ویئر آغاز کیا؛ کے وی آئی سی کا 5000 کروڑ روپے کے کاروبار کا نشانہ

Posted On: 21 OCT 2020 4:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21  اکتوبر 2020،          اب دست کاری کے  کھادی فیبرک  کی اچھائی فٹ ویئر میں بھی محسوس کرسکتےہیں۔ ایم ایس ایم کی کے  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)  کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے بھارت کے پہلے  اعلی کوالٹی کے کھادی فیبرک فٹ ویئر  کا آغاز کیا۔ یہ فٹ ویئر کھادی فیبرک مثلاً سلک، کاٹن اور اون تیار کئے گئے ہیں۔ جناب گڈکری نے  کے وی  آئی  سی کے ای پورٹل www.khadiindia.gov.in. کے ذریعہ کھادی  فٹ ویئر کی آن لائن فروخت کا بھی آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_0978ZJUW.jpg

جناب گڈکری نے کھادی فیبرک فٹ ویئر کی  خوب تعریف کی اور کہا کہ  ایسی منفرد مصنوعات  کے  بین الاقوامی بازار میں اپنی جگہ بنانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  کھادی فیبرک فٹ ویئر سے اضافی روزگار پیدا ہوگا اور ہمارے کاریگروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

جناب گڈکری نے  چمڑے کے متبادل سامان  مثلاً لیڈیز ہینڈ بینگ، پرس، بٹووں کی جگہ دست کاری کے کھادی فیبرک کے متبادل   تیار کرنے کے لئے کہا کیونکہ  غیر ملکی بازاروں میں  ان کے  جگہ بنانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ کھادی  فٹ ویئر ایک منفرد پروڈکٹ ہے جو کہ  بین الاقوامی کوالٹی کا ہے اور اسے تیار کرنے کے لئے  پٹولا سلک، بنارسی سلک، کاٹن، ڈینم وغیرہ استعمال  کی گئی ہیں جو کہ  نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرے گا، جو کہ انہیں آن لائن خرید سکتے ہیں۔ یہ فٹ ویئر کافی سستے بھی ہیں‘‘۔

ایم ایس ایم ای کے وزیر ملکت جناب پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ کھادی فیبرک فٹ ویئر  صرف  ماحول دوست اور  انسانی جلد کے موافق ہی نہیں بلکہ  اس سے  کھادی دست کاروں کی سخت محنت کا اظہار بھی ہوتا ہے  جو کہ ان فٹ ویئر کو تیار کرنے کے لئے فیبرک بنانے میں لگائی گئی ہے۔ جناب سارنگی نے کہا  میں عالمی پسند کے مطابق  کھادی فیبرک فٹ ویئر تیار کرنے کے لئے کے وی آئی سی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ  کھادی فیبرک فٹ ویئر ، فٹ ویئر کی صنعت میں ایک بڑے حصے پر قبضہ کرے گا  اور ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد کرے گا۔

کھادی فیبرک فٹ ویئر مختلف ڈیزائنوں، رنگوں اور  پرنٹ میں دستیاب ہیں اور ہر مقصد کے  لباس  سے میل کھانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ کھادی فٹ ویئر کی قیمت  1100 روپے  3300 روپے فی جوڑا ہے۔

کے وی  آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار ن نے کہا کہ  وزیراعظم کے نظریہ کے مطابق  نئے شعبوں  میں  سرمایہ کاری ، نئے بازاروں  تک رسائی اور  پروڈکٹ رینج  کی  گونا گونیت  کھادی کا منتر رہی ہے  جسے گزشتہ چھ سالوں میں زبردست کامیابی ملے ہے۔

جناب سکسینہ نے کہا کہ  ’’ کھادی فیبرک فٹ ویئر   لوگوں کے لئے چھوٹا قدم ہے۔ لیکن  ہمارے کھادی دست کاروں کے لئے یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ  اضافی روزگار اور  کھادی دست کاروں کے لئے زیادہ آمدنی کا ذریعہ بنے گا‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_0959TQ4V.jpg

 کھادی فیبرک فٹ ویئر تیار کرنے کے پیچھے جو نظریہ ہے وہ  وزیراعظم کے وژن  ’لوکل ٹو گلوبل‘ سے بھی میل کھاتا ہے۔اس سے قبل  کے وی آئی سی نے  ٹائٹن کے تعاون سے   پہلی کھادی رسٹ واچ بھی  کامیابی کے ساتھ لانچ کی تھی جو بہت زیادہ پسند کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6594

                          


(Release ID: 1666599) Visitor Counter : 192