اسٹیل کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ملک میں فی شخص فولاد کے استعمال کو بڑھانے میں دیہی ہندستان کا اہم رول ہے
’آتم نربھر بھارت:دیہی معیشت زراعت ۔دیہی ترقی۔مویشی پروری اور ڈیری۔فوڈ پروسیسنگ میدان میں اسٹیل کے استعمال کو فروغ دینے‘پر ویبنار کا انعقاد
Posted On:
20 OCT 2020 2:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 اکتوبر 2020/ فولاد اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ’آتم نربھر بھارت: دیہی معیشت، زراعت۔ دیہی ترقی۔ مویشی پروری اور ڈیری۔ فوڈ پروسیسنگ میں اسٹیل کے استعمال کو بڑھاوا دینے پر منعقد ایک ویبنار سے خطاب کیا۔ اس ویبنار کا انعقاد فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے فولاد کی وزارت نے آج یہاں کیا۔ اس ویبنار میں فولاد کے وزیر نے ہمارے گاؤں کے فروغ اور خوشحالی اور ہماری دیہی معیشت کو مضبوط اور آتم نربھر بنانے میں ہندستان کے فولاد کے میدان کے کردار پر اپنے خیالات مشترک کئے۔ اس موقع پر دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود، پنچایتی راج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر مہمان کے طور پر موجود رہے۔اس موقع پر مرکزی دیہی ترقی، زراعت ، کسانوں کی بہبود، پنچایتی راج اور فوڈ پروسیسنگ صنعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر بھی بطور مہمان شریک ہوئے۔ فولاد کے وزیر مملکت جناب فگھن سنگھ کلستے نے اس پروگرام میں خصوصی تقریر کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب پردھان نے کہا کہ دیہی علاقے میں فولاد کی مانگ کو فروغ دینے کے لئے بے شمار امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں اس ویبنار کے لئے فولاد، زراعت ، دیہی ترقی ، مویشی پروری اور ڈیری کے شراکت داروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں۔ ‘‘ وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کے مختص کرنے کے ساتھ کئی نئے میدانوں کو ترجیح دینے والے میدان میں شامل کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا، ’’ہم ملک بھر میں 5 ہزار کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پلانٹ کو فروغ دے رہے ہیں۔ بھارتی ریزرو بینک نے سی بی جی کو ترجیح والے میدانوں میں شامل کیا ہے۔ ہم چاول سے ایتھنول بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ سبھی کے لئے رہائش کو یقینی بنانے کے مشن ، دیہی سڑکوں میں سرمایہ کاری، ریلوے کی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور زراعت کو رفتار دینے میں فولاد کی بڑی مانگ پیدا کریں گے۔ فی شخص فولاد کی کھپت بڑھانا تمام لوگوں کے حق میں ہے۔ جناب پردھان نے ذکر کیا کہ ملک میں فی شخص فولاد کے استعمال کو بڑھانے میں دیہی ہندستان کا اہم رول ہے۔ یہ سماج میں زیادہ بااختیا ر بنائے گا، دیہی ترقی کو یقینی بنائے اور روزگار پیدا کرے گا۔
اپنے خطاب میں جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے آتم بھارت کی اپیل کو حقیقت میں بدلنے کا راستہ آتم نربھر بھارت کے گاؤں کے ہوکر جاتا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہمارے دیہاتوں کو مستحکم اور آتم نربھر بنانے میں فولاد کا اہم کردار ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دیہی مانگ میں تبدیلی پرجوش رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی ساز تعاون ، ترقی کی کوششوں، زرعی قرض پر چھوٹ ، اعلی سےکم از کم قیمتوں، راست منافع کی منتقلی (ڈی بی ٹی) اور ایک گاؤں کی ترقی پر مرکوز بجٹ کے عمل کے ذریعے دیہی صارفین کے خرچ کی صلاحیت میں سدھار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’فولاد کے استعمال کو بڑھاوا دینے کے لئے دیہی بنیادی ڈھانچے کے فروغ سے متعلق پروجیکٹوں، فوڈ پروسیسنگ ، دیہی رہائش ، خوراک کے ذخیرہ ، رزرعی اوزار کی مینو فیکچرنگ وغیرہ کا احاطہ کرنے والے دیہی علاقے میں بے پناہ مواقع دستیاب ہیں۔ بڑھتی ہوئی دیہی معیشت ، فولاد کے زیادہ استعمال کے نئے مواقع کھول رہی ہے۔ وزیراعظم رہائش اسکیم ، جل جیون مشن ، ایم ایس پی جیسی اہم سرکاری اسکیمیں، زندگی کو بہتر بنارہی ہیں اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں فولاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی، ڈیری، ماہی پروری، فوڈ پروسیسنگ ، زرعی اوزار وغیرہ جیسے دیگر میدانوں میں ترقی کا دیہی میدانوں میں فولاد کی کھپت پر مضبوط اثر پڑے گا۔ انہوں نے دیہی علاقے میں اس بات کی ضرورت کو دیکھنے اور گھریلو فولاد پیداوار کے فریم ورک تیار کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سے دیہی علاقوں میں گھریلوفولاد سے زیادہ استعمال کے لئے بہتر تال میل، منصوبہ بندی کا نظریے تیار ہوسکے گا۔ جناب تومر نے امید ظاہر کی کہ آج کے تبادلہ خیال میں اہم ترقی ، مسائل ، چیلنجوں اور دیہی علاقے میں گھریلو فولاد کے استعمال کرنے کو فروغ دیا ہے۔
اس موقع پر جناب فگھن سنگھ کلستےنے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم کی قیادت میں ہماری حکومت نے دیہی پس منظر کوبدلنے کے لئے متعدد پہل کی ہیں۔’ آتم نربھر بھارت :فوسٹرینگ اسٹیل یوسیج ان رولر اکنامی‘ پر ویبنار کا انعقاد دیہی معیشت میں لوہے اور فولاد کے میدان کے لئے دستیاب وسیع صلاحیت کا استعمال کرنے کے لئے کیا گیا ہے جو بہت تیز شرح سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویبنار صنعت اور شراکت داروں کو دیہی معیشت پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کے سبب ان میدانوں میں اسپات کی مستقبل کی ضروریات پر غوروخوض کرنے کے لئے بہت ضروری اور موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ فصلوں کے لئے کم سے کم حمایتی قیمتی (ایم ایس پی ) اور زرعی پیداوار کے کی امدادی قیمت قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (نریگا) اور دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت روزگار کے مواقع کو فروغ دینا، قرض مہیا کے سبب مضبوط مصدقہ لکویڈیٹی برقرار ہے اور باز آباد کاری مانگ تمام دیہی معیشتوں کو بہتر بنانے میں مدد کررہی ہےجو اس کے سبب دیہی علاقے سے فولاد کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
اسٹیل انڈسٹری کے سربراہان ، وزارت اسٹیل ، دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود ، پنچایت راج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور ماہی گیری کے اعلی عہدیداروں اور یوپی ، بہار ، کرناٹک اور مہاراشٹر اور سی آئی آئی کے ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے ویبنار میں حصہ لیا۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-5553
(Release ID: 1666310)
Visitor Counter : 188