نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور اے ڈبلیو ایس نے بھارت میں فرنٹیئر ٹکنالوجی کلاؤڈ اننوویشن کا آغاز کیا


بھارت میں اولین ایمازون ویب سروسز کلاؤڈ اننوویشن کی مدد سے زراعت، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور حکمرانی کے شعبوں میں زبردست تبدیلیاں رونما ہوں گی

Posted On: 19 OCT 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020: ڈجیٹل اختراع پردازی کے توسط سے سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے نیتی آیوگ نے آج ایمازون سروسز کے ساتھ مل کر فرنٹیئر ٹکنالوجی کلاؤڈ اننوویشن سینٹر سی آئی سی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد شروعات ہے۔

سی آئی سی، اے ڈبلیو ایس کے عالمی سی آئی سی پروگرام کا حصہ ہے جو سرکاری اداروں، غیر منافع بخش اداروں اور تعلیمی اداروں کو ابھرتی ہوئی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی تکنیک تک رسائی کی یقین دہانی کرانے، نئے خیالات کو شکل دینے کے لئے ایک ساتھ اسٹیج پر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ایمازون ویب سروسز کے ورلڈ وائڈ پبلک سیکٹر، انٹرنیشنل سیلز کے نائب صدر میکس پیٹرسن نے کہا ہے کہ ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا بھر کے عوامی شعبے کے ادارے عوام کو دی جانے والی خدمات کو مسلسل بہتر بنانے اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے کلاؤڈ سروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا کلاؤڈ انوویشن سینٹر پروگرام پبلک شعبے میں اختراع کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں تکنیکی ماہرین ایک ساتھ مل جل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت داری کو لے کر ہم پرجوش ہیں اور بھارت میں عوامی شعبے کے لئے نیتی آیوگ کے مشن میں مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

ہم اے ڈبلیو ایس کے ساتھ شراکت داری کی کوششوں کو لے کر خوش ہیں۔ نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹکنالوجی سی آئی سی، نئے اختراع پردازوں اور اسٹارٹ اپس کو بڑھاوا دینے میں مددگار ثابت ہوگا، ساتھ ہی کلاؤڈ پر مبنی اے آئی، آئی او ٹی، روبوٹک، بلاک چین وغیرہ جیسی ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے توسط سے ڈجیٹل اختراع کو تیز رفتاری حاصل ہوگی۔ اٹل اننوویشن مشن کے مشن ڈائرکٹر آر رامانن نے بھی کہا کہ یہ وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب اور نیتی آیوگ اور اننوویشن مشن سے بھی ہم آہنگ ہے۔

نیتی آیوگ میں سینئر صلاح کار اننا رائے نے کہا ہے کہ نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹکنالوجی کا کلاؤڈ اننوویشن سینٹر مسائل کے حل کے لئے نئے طریقہ کار وضع کرنے میں سرکاری شعبوں، اسٹارٹ اپ اور علاقائی تنظیموں کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈبلیو ایس کے سی آئی سی پروگرام کی وجہ سے اب ہمارے پاس جدید تکلنالوجی کا تجربہ کرنے کا موقع ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح کی مہارت تک رسائی سے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرانے میں مدد ملے گی اور ملک کی منفرد ضرورتوں کو پورا کرنے میں فرنٹیئر ٹکنالوجی کے بارے میں سوجھ بوجھ پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹکنالوجیز سی آئی سی شہریوں کو خدمات بہم پہنچانے کی غرض سے مسلسل اختراع پردازی کو بڑھاوا دینے کے لئے جدید تکنالوجیوں کی شناخت اور استعمال پر توجہ دیتا ہے۔ مرکز پروجیکٹوں کی ترجیحات کی شناخت کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ بڑے مسائل کے حل کے لئے ریاست اور ضلع کی سطح پر مسئلے کے علاقائی ماہرین سے شراکت داری کرے گا۔ علاقائی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس، محققین اور بھارتی یونیورسٹیاں اے ڈبلو ایس کلاؤڈ پر پروٹو ٹائپس تیار کرسکتے ہیں۔

اے آئی ایس پی ایل عوامی شعبے، اے ڈبلیو ایس بھارت اور جنوبی اشیا کے ریجنل ہیڈ، راہل شرما نے کہا ہے کہ دنیا کو مزید بہتر بنانے کے لئے اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ کی مدد سے عوامی شعبہ کے اداروں کو اپنے مشن اور اسکیموں کو تیزی سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں سماجی اور اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہیں اور ملک میں ڈجیٹل اختراع پردازی کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنے عالمی تجربات ساجھا کرنے کے خواہاں ہیں۔

نیتی آیوگ فرنٹیئر ٹکنالوجیز سی آئی سی نے اے ڈبلیو ایس کے عالمی نیٹ ورک سے شراکت داری کی ہے جس کی وسعت آسٹریلیا، بحرین، کناڈا، فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا اور امریکہ کے عوامی شعبوں تک ہے۔ ایمازون ویب سروسز کلاؤڈ اننوویشن سینٹر پروگرام کے بارے میں مزید اطلاعات کے لئے، دیے گئے لنک پر کلک کریں : https://aws.amazon.com/government-education/cloud-innovation-centers/ ایمازون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آئی ایس پی ایل) کو بھارت میں اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ سروسز کی ازسرنو فروخت اور مارکیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6543

 

 


(Release ID: 1666112) Visitor Counter : 207