محنت اور روزگار کی وزارت

’’سرکاری ملازمین مزید مہنگائی بھتہ حاصل کرنے کے لئے تیار‘‘ کے عنوان سے میڈیا کے ایک سیکشن میں چل رہی خبروں کی مرکزی وزارت محنت نے تردید کی

Posted On: 16 OCT 2020 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 اکتوبر 2020: محنت و روزگار کی مرکزی وزارت نے 16 اکتوبر 2020 کو میڈیا کے ایک سیکشن میں ’’سرکاری ملازمین مزید مہنگائی بھتہ ۔ ڈی اے حاصل کرنے کے لیے تیار‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹوں کی تردید کی ہے۔ اس سلسلے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ محنت و روزگار کی مرکزی وزارت نے رپورٹ کی یہ کہتے ہوئے تردید کی ہے کہ وزارت یہ کبھی نہیں کہا ہے کہ نئے اشاریے میں صنعتی مزدوروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ وزارت کے ذریعہ کی گئی وضاحت مندرجہ ذیل ہے:

’’اس حقیقت کے مطابق کہ محنت و روزگار کی وزارت کا ایک ملحق دفتر، لیبر بیورو، 2016 کو بنیادی سال مان کر صنعتی کارکنان (سی پی آئی ۔ آئی ڈبلیو) کے لئے 21 اکتوبر 2020 کو صارفین قیمت عدد اشاریہ کی نئی سیریز جاری کرنے جا رہا ہے۔ یہ اشاریہ سرکاری ملازمین اور منظم شعبے کے کارکنان کے مہنگائی بھتہ میں ترمیم کے لئے زیر استعمال لایا جاتاہے۔ حالانکہ، وزارت محنت نے کبھی نہیں کہا کہ نئے اشاریے سے صنعتی کارکنان اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ نئی سیریز کے رویہ پر منحصر ہوگا اور اس وقت اس کے بارے میں پیشن گوئی کرنا جلدبازی ہوگی۔‘‘

 

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6471



(Release ID: 1665399) Visitor Counter : 86