ریلوے کی وزارت

ریلویز کی وزارت پراموٹ سرمایہ کاری کے ذریعے چھوٹے، سڑک کے کنارے اسٹشینوں پر گڈس شیڈ کی ترقی پر پالیسی جاری کی


پالیسی میں نئے گڈس شیڈس کی سہولتیں فراہم کرنے اور موجودہ گڈس شیڈس کی ترقی اور فروغ کے قیام کی اجازت دے کر پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے ٹرمنل صلاحیت بڑھانے کا نشانہ

Posted On: 15 OCT 2020 5:01PM by PIB Delhi

 

ریلوے وزارت نے بڑی تعداد میں ریلوے اسٹیشنوں پر گڈس شیڈس کی سہولتوں کے قیام اور موجودہ گڈس شیڈس (وسائل کی کمی کے سبب جن شیڈس کا فروغ کرنے میں ریلوے اہل نہیں ہے) فروغ دے کر نجی حصہ داری کے توسط سے ٹرمنل صلاحیت بڑھانے کا نشانہ رکھتے ہوئے نجی سرمایہ کاری کے ذریعے سے چھوٹے اور سڑک کے کنارے اسٹیشنوں پر گڈس شیڈس کی ترقی پر ایک پالیسی جاری کی ہے۔

پالیسی کی خاص خاص خصوصتیں حسب ذیل ہیں:

  • پرائیویٹ پارٹیوں کو سامان لدان کے مقام، سامان چڑھانے، اتارنے کی سہولتوں، مزدوروں کے لئے سہولتیں (چھایا کے ساتھ آرام کی جگہ، پینے کا پانی، نہانے کی سہولت وغیرہ) رابطہ سڑک، ڈھکی ہوئی شیڈ اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی اجازت دی۔ نجی پارٹیوں کے ذریعے اپنے خود کی سرمایہ کاری کے توسط سے سہولتوں کی تعمیر، ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔
  • مجوزہ سہولت کی سبھی ترقی کے کام ریلوے کی منظور کردہ ڈیزائنوں کے مطابق ہوں گی اور منظور کیے گئے ریلوے معیارات اور خصوصیات کے مطابق ان کی تعمیر کی جائے گی۔
  • ریلوے تعمیر کے لئے کوئی محکمہ جاتی یا کوئی دیگر چارج نہیں لے گا۔
  • پرائیویٹ پارٹی کے ذریعے تیار کردہ سہولتیں کامن یوزر سہولت کے طور پر استعمال کی جائیں گی اور دیگر گاہکوں کے آنے جانے یا نقل وحمل پر پارٹی کے نقل وحمل کو دیگر گاہکوں پر کوئی ترجیح نہیں دی جائے گی۔
  • سمجھوتے کی مدت کے دوران بنائے گئے اثاثے اور سہولتوں کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری نجی پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوگی۔
  • کم سے کم شیئر (ٹی سی، ٹی اے سی) کی مانگ کرنے والے پارٹی کو مقابلہ جاتی بولی کے ذریعے سلیکٹ کیا جائے گا۔ یہ کام ڈویژن سطح پر کیا جائے گا۔
  • پارٹی کے لئے اضافی ریونیو(مالیہ) چھوٹی کینٹین، چائے کی دکان، اشتہارات وغیرہ کے قیام کے لئے دستیاب جگہ کا استعمال۔

 

...............................................................

    م ن، ح ا، ع ر

U-6429


(Release ID: 1665280) Visitor Counter : 229