دیہی ترقیات کی وزارت

غریب کلیان روزگار ابھیان کے سولہویں ہفتے تک 4.31 لاکھ سے زیادہ دیہی مکانات، 1.37 لاکھ آبی تحفظ سے متعلق ڈھانچوں، 38287 مویشیوں کے شیڈ، 26459 زرعی تالاب اور 17935 کمیونٹی سینیٹری کمپلیکسز کی تعمیر کی گئی

Posted On: 15 OCT 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 /اکتوبر 2020 ۔ غریب کلیان روزگار ابھیان (جی کے آر اے) کے مقاصد کے حصول کے ضمن میں بڑی تعداد میں ڈھانچوں کی تعمیر ہوئی ہے، جن میں 137787 آبی تحفظ سے متعلق ڈھانچے، 431640 دیہی مکانات، 38287 مویشی شیڈ، 26459 زرعی تالاب اور 17935 کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس شامل ہیں۔ ضلع معدنیاتی فنڈ کے ذریعے 7816 کام کئے گئے ہیں، 2123 گرام پنچایتوں کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی دستیاب کرائی گئی ہے۔ ٹھوس اور کچرا بندوبست سے متعلق مجموعی طور پر 22592 کام کئے گئے ہیں، 65374 امیدواروں کو ابھیان کے دوران کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) کے ذریعے ہنرمندانہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

سولہویں ہفتے تک مجموعی طور پر تقریباً 33 کروڑ افرادی ایام کے برابر روزگار فراہم کئے گئے اور اب تک 33114 کروڑ روپئے اس ابھیان کے مقاصد کے حصول کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔

جی کے آر اے کا آغاز کووڈ- 19 کی وبا کے سبب گاؤں لوٹنے والے محنت کشوں اور اسی طرح سے دیہی علاقوں میں متاثرہ شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع کو تقویت دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ ابھیان 6 ریاستوں میں اپنے آبائی گاؤں لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو روزگار دستیاب کرانے کے لئے مشن موڈ میں کام کررہا ہے۔ یہ ابھیان فی الحال ان ریاستوں کے 116 اضلاع میں روزگار کے مواقع دستیاب کراکر گاؤں کے رہنے والے لوگوں کو بااختیار بنانے کا کام کررہا ہے۔

اس ابھیان کی اب تک کی کامیابی 12 وزارتوں / محکموں اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے مہاجر مزدوروں اور دیہی برادریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6437



(Release ID: 1665010) Visitor Counter : 193