بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای وزارت کے ذریعہ  ملک میں ایم ایس ایم ای کو مددفراہم کرنے کے لئے اپنے سنگل ونڈوسسٹم پورٹل ‘چیمپئن ’ کومستحکم کرنے کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جینس ( اے آئی ) اورمشین لرننگ (ایم ایل ) کا آغاز


وزارت کے ذریعہ ایم ایس ایم ای سے متعلقہ مسائل اور شکایات کا جلد اورموثرطورسے حل کرنے کے لئے

اے آئی اور ایم ایل آلات کو لاگوکیاگیاہے

Posted On: 14 OCT 2020 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14؍اکتوبر:وزارت کے چیمپئن پورٹل پرمندرجہ ذیل رابطہ ‘‘ اے آئی کارنر’’ پراے آئی اور ایم ایل انالٹکس کو دیکھا جاسکتاہے :

https://champions.gov.in/msme_grievances/news_opinion/analytics.htm

چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ ایک بڑی پہل کرتے ہوئے چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ای ) کے مسائل پرتعاون اوران کاحل پیش کرنے کے مقصد سے آرٹیفیشل انٹلی جینس ( اے آئی ) اورمشین لرننگ ( ایم ایل ) کے جدید ترین  آئی  ٹی آلات کو لاگو کیاہے ۔ وزارت کے ذریعہ اے آئی اورایم ایل کو اپنی مستحکم سنگل کھڑکی  سسٹم ‘ چیمپئن ’ پرجاری کیاگیاہے ، جسے وزیراعظم نے یکم جون ، 2020کو جاری کیاتھا۔

یہ کثیرالامقاصد سسٹم ورچوول سطح پرایک پورٹل ہے اورملک کے تقریبا 69مقامات پراس کے   تکنیکی آلات سے مرصع فزیکل کنٹرول روم موجود ہیں۔ یہ بہت کم ہی وقت میں ایم ایس ایم ای کے لئے فرنٹ پلیٹ فارموں میں سے ایک کے طورپر ابھرکرسامنے آیاہے ۔

ایم ایس ایم ای وزارت نے کووڈ -19کو ایک چیلنج کے طورپر لیاہے اور مستقبل کی مداخلتو ں کے ساتھ اسے ایک مواقع کی شکل میں تبدیل کررہاہے ۔ اس مشکل دورمیں وزارت کے ذریعہ نہ صرف نیک نیتی سے ایم ایس ایم ای کی حمایت مہیاکرائی جارہی ہے بلکہ اس بحران کو ایک موقع کی شکل میں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے مشکلات کو دورکرکے انھیں ایک چیمپئن بنایاجارہاہے ۔

ایم ایس ایم ای وزارت نے آگے کہاکہ وہ ملک اور ایم ایس ایم ای کو صنعتوں کو 4.0کی سمت میں لے جانے کے تعلق سے تسلسل سے کام کررہا ہے۔وہ صنعت کو 4.0کی شکل میں زمرہ بند صنعتی اکائیوں کو اپنارہاہے اور دوسرو ں کو بھی اسے اپنانے کے لئے تحریک دے رہاہے ۔ سینسر، موٹرز، کمپیوٹرڈسپلے اوردوسری اینی میشن جیسی ضروری اوراہم مصنوعات کی تعمیر میں بھی وزارت تعاون مہیاکرارہی ہے ۔

اس ضمن میں جیسا کہ پہلے ہی وعدہ کیاگیاتھا ، وزارت کے ذریعہ اپنی چیمپئن پورٹل پرآرٹیفیشل انٹلی جنس ( اے آئی ) اورمشین لرننگ ( ایم ایل ) کو لاگوکیاگیاہے ۔ اس کام میں ٹکنالوجی کمپنی انٹیل اس کی معاون ہے ۔ پچھلے 5مہینوں میں انٹیل نے اے آئی اورایم ایل کے کچھ حالات کو روبہ کارلانے میں وزارت کی رہنما ئی کی ہے ۔ جو اب استعمال کے لئے پوری طر ح تیارہوچکے ہیں ۔ وزارت کے مطابق انٹیل اور اس کی صنعتی شراکت دارنے وزارت کے چیمپئن پورٹل پراے آئی اورایم ایل کے پورے ڈومین کو مفت لاگوکیاہے ۔

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے گذشتہ روزانٹیل کی جانب سے منعقد اے آئی چوٹی اجلاس میں اس ضمن میں وزارت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی تفصیل دی ۔ انھوں نے انٹیل اوراس کی معاون  کو انڈیا پرو-بونوکے لئے یہ خدمات فراہم کرنے پر خصوصی طورپرشکریہ اداکیااورکہاکہ این آئی سی کی مدد سے اورانٹیل کی مقامی ٹیم کی رہنمائی میں وزارت میں داخلی طورپر کام کاج کا تجزیہ کرنے اس کا ڈیزائن تیارکرنے کا کام انجام دیاہے ۔ انھوں نے تہہ دل سے ان تمام ٹیموں کا شکریہ اداکیا۔

آرٹیفیشل انٹلی جنس کے بارے میں -

  • اے آئی مشینوں کو انسانو ں کی طرح سوچنے ، کام کرنے اورسیکھنے کا اہل بنانے کی ایک سوچ ہے ۔
  • اس میں مشینوں کو سیکھنے ، موافق اوراہل بنانے کی صلاحیت ہے ،یہ  وہ کام بھی کرسکتاہے جو ‘‘رول –بیسڈ آٹومیشن ’’نہیں کرسکتا۔

اس مرحلے میں جو چیزیں لاگو کی گئیں :

  1. اے آئی نے ایم ایس ایم ای وزارت کو اپنے سے متعلق اپنی پالیسی والی کارروائی کے لئے فیس بک ، ٹویئٹر، انسٹاگرام بلاگ –فورم اورآن لائن اخبارات کے توسط سے سوشل میڈیا تک رسائی فراہم کرناشروع کردیاہے ۔جس سے اب تک وزارت دورتھی ۔
  2. وزارت کا کہناہے کہ اب تک ہم شکایات کے ازالے کے لئے اپنے چیمپئن پورٹل کے ذریعہ سے آنے والی شکایات اوراعداد وشمار پر منحصررہتے تھے  مگراب ہم پورے ایم ایس ایم ای شعبے کی نبض پہچاننے کے اہل ہوچکے ہیں ۔اوراس کے لئے متعلقہ لوگوں کو اب ہمارے پورٹل پرجانے کی ضرورت بھی نہیں رہی ۔
  3. وزارت کے حکام کا کہناہے کہ اب ریئل –ٹائم میں ایم ایس ایم ای شعبے سے جڑے ہوئے یا اس پرمنحصررہنے والوں کے احساسات وخیالات سے بہرہ ورہوناممکن ہوسکے گا۔
  4. اس کے علاوہ  ڈاٹافراہم کرنے والے اے آئی آلات سمجھنے میں بہت آسان ہوتے ہیں وہ کئی طرح سے ڈاٹاکو سلائس اورڈائس کرسکتے ہیں جو ایم آئی ایس یعنی اطلاعات کا نظم کرنے والی تدابیر کے روایتی ذرائع میں موجود نہیں تھی ۔
  5. یہ نہ صرف ہمارے ماہرین کو بلکہ عام ملازمین کو بھی باآسانی کارروائی لائق نکات کی نشاندہی میں معاونت کرے گا۔
  6. ایک افسرکے مطابق ڈاٹاانالیٹکس کو مرکزی سطح کی ٹیموں کے ساتھ ریئل –ٹائم لائیو –ڈاٹا لنک کی شکل میں آسانی سے ساجھا کیاجاسکتاہے ۔ اب پورے ہندوستان میں پھیلے ہوئے چیمپئن کنٹرول روم سے گفتگوکی جاسکتی ہے ۔
  7. وزارت کا ماننا ہے کہ اب تجزئیے کے لئے ڈاٹاتیارکرنے کا تھکادینے والاکام اے آئی کے ذریعہ کیاجائے گا۔ اس طرح سے انسانی وسائل میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں میں ملوث رہنے سے آزادی ملے گی ۔

ان امکانات اورجذبات کے ساتھ اس کی شروعات کردی گئی ہے :

  • تجزیئے کے لئے اے آئی اورانالیٹکس ٹکنالوجی کے ساتھ اپنے چیمپئن پورٹل کواہل اوردرست بنانا ۔
  • یہ انھیں ریئل –ٹائم میں شکایات کو سمجھنے میں تعاون دے گا ، جن  وسیع طورپر مہیاشدہ سوشل میڈیا وہ آن لائن ڈاٹا کی بنیاد پرانفارمیشن انٹلی جنس اورتجزیئے شامل ہیں ۔
  • ایک افسرکے مطابق یہ ان –پٹ اورمداخلت کے علاوہ ہمارے اطلاعاتی وسائل میں اضافہ کرے گااورہمیں انسانی وسائل سے آزادی دے گا۔

ایم ایس ایم ای وزارت کی جانب سے یہ بھی کہاگیاہے کہ اب اگلامرحلہ نسبتاآسان ہے ، جس کے لئے تجربہ کیاجارہاہے ۔دوسرے مرحلے میں ریئل –ٹائم شکایت ازالہ اورنظم کو اس میں ظاہرکیاجائے گا۔جس میں یہ چیزیں شامل ہوں گی ۔

  • اے آئی کے اہل چیٹ باٹس کے توسط سے کنٹرول روم اور حکام کی کارکردگی کو بڑھاوادینا جس سے پورٹل صارفین کی شکایت پر رد عمل میں تیزی لائی جاسکے ۔
  • چیمپئن پورٹل کے ذریعہ موثرحل اورزیادہ سے زیادہ متعلقہ افراد کے اطمینان کے لئے اس کے ون ونڈوسسٹم اور شکایت کے ازالہ کرنے والے سسٹم کو پورے طورپر ریئل –ٹائم اوروسیع تجزیہ مہیاکرانا۔

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔  ق ج ۔ ع آ: 15.10.2020)

U-6399



(Release ID: 1664722) Visitor Counter : 292