الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، ا ٓئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی اوراوریکل 30 اکتوبر سے یکم نومبر 2020 تک گوٹیک – تھون 2020 کا انعقاد کریں گے
ورچوئل طور پر منعقد ہونے والے ہیکاتھون کا مقصد زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں نئے خیالات کی آبیاری کرنا،اختراع کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے
الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نےآن لائن رجسٹریشن پورٹل ‘https://www.computer.org/education/oracle_hackathon_2020’;یہ ہیکاتھون رجسٹریشن کے لیے کھلا ہوا ہے۔
Posted On:
14 OCT 2020 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 اکتوبر، وزیر اعظم کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے اور الیکٹرانکس نیز ا طلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، آئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی اور اوریکل نے کل ایک ساتھ مل کر گو ٹیک- تھون 2020 کا اعلان کیا جس کا مقصد زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں نئے خیالات کی آبیاری کرنا، اختراع کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔
جناب اجے ساہنی، سکریٹری ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے آن لائن رجسٹریشن پورٹل ‘https://www.computer.org/education/oracle_hackathon_2020’ کا اجرا کرتے ہوئے ہیکاتھون کا اعلان کیا۔ جناب ساہنی نے اس ہیکاتھون کے انعقاد کے لیے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر ، آئی ای ای ای اور اوریکل کے ایک ساتھ ملنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان بھارت کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ ہیکابھون میں ان کی شرکت اور چیلنجوں سے ان کے حل کے منتظر ہیں۔
ڈاکٹر سویتاداواڑ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ، این آئی سی نے پانچ چیلنجوں کا مختصر تعارف کرایا جن میں اے آئی پر مبنی فصلوں کی سفارشات، بلاک چین پر مبنی بیجوں کی تصدیق، امتحانات / ٹیسٹوں میں خود کار نگرانی، تجارتی موٹرگاڑیوں کے لیے فٹنس کی چیکنگ کا خود کار نظام اور دستاویزار کو آسانی سے اپلوڈ کرنا شامل ہے۔
جناب ہریش میسور، سینئر ڈائرکٹر اور ہیڈ آف آئی ای ای ای انڈیا آپریشنز نے کہا ’’آئی ای ای ای ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے سے انجینئروں کو بااختیار بنا رہا ہے اور تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے سلسلے میں مدد کر رہا ہے۔ این آئی سی اور اوریکل کے ساتھ اس شراکت داری سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے، زراعت، ٹرانسپورٹیشن اور تعلیم میں ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ہم بھارت کے شہریوں کے لیے بہتر حکمرانی فراہم کرسکیں گے‘‘۔
جناب شیلندر کمار، ریجنل منیجنگ ڈائرکٹر، اوریکل انڈیا نے کہا ’’بھارت کو ایک ڈیجیٹل اور باشعور معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے ہمیں اس کے تمام لوگوں کو، اہم اقتصادی شعبوں کو اور متعلقہ طبقوں کو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے گو ٹیک- تھون 2020 کے این ا ٓئی سی اور آئی ای ای ای سے ہاتھ ملایا ہے۔ ہم تمام اہم شناخت شعبوں میں مقامی اختراع کو مدد دینے کے منتظر ہیں‘‘۔
گو ٹیک-تھون 2020، ایک 36 گھنٹے کا کل ہند ورچوئل ہیکاتھون ہے جو 30 اکتوبر سے یکم نومبر 2020 تک منعقد کیا جائے گا۔
یہ ورچوئل ہیکاتھون بھارت میں طلباکے لیے کام کرنے والے پیشہ ور افرادکے لیے، اسٹارٹ اپس کے لیے، فری لانس ٹیکنالوجیز کے لیے، اساتذہ کے لیے اور دیگر آئی ٹی خدمات کی فرموں کے لیے کھلا ہوا ہے۔ ہیکا تھون کے دوران اس میں شرکت کرنے والوں کو این آئی سی، آئی ای ای ای اور اوریکل کے تکنیکی ماہرین سے نیز بھارت سرکار کی زراعت، تعلیم کی وزارتوں اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سینئر ماہرین سے مشورے حاصل ہوں گے۔
نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت سے متعلقہ ہے۔ یہ ادارہ 1976 میں قائم کیا گیا تھا۔ اسے پچھلے 40 برسوں میں حکومت کو ای حکمرانی کی امداد فراہم کرنے اور آئی سی ٹی کے معاملے میں اچھے تجربات حاصل ہیں۔ اس ادارے نے ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔
آئی ای ای ای دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنیکل پیشہ ورانہ تنظیم ہے جو انسانیت کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے کام میں مصروف ہے۔ آئی ای ای ای اور اس کے ممبران 160 سے زیادہ ملکوں میں پھیلے ہوئے اپنے 419000 سے زیادہ ممبروں کے ذریعے ایک بہتر کل کے لیے عالمی برادری کو ترغیب دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ آئی ای ای ای کے لیے مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے www.ieee.org ملاحظہ فرمائیں۔
اوریکل فروخت، سروس، مارکیٹنگ، انسانی وسائل ، مالیات، سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مربوط ایپلی کیشن فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی خود کار اور محفوظ جنریشن2 کے بنیادی ڈھانچے کا کام بھی کرتاہے جس میں اوریکل آٹونومس ڈاٹا بیس شامل ہے۔ اوریکل کے لیے مزید معلومات حاصل کرنے کی خاطر www.oracle.com ملاحظہ فرمائیں۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6385
(Release ID: 1664632)
Visitor Counter : 190