سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ایک سال کی چھٹی کے بعد کیریرمیں لوٹنے والی خاتون سائنسداں نے دھول کے ذرات میں تلاش کیا ایٹمی ہتھیاروں کا حل
Posted On:
13 OCT 2020 3:05PM by PIB Delhi
دھول نیوکلیائی ہتھیاروں کے اثر کو کم کرسکتی ہے۔ یہ ایک خاتون سائنسداں کی طرف سے ثابت کیاگیا ہے جو ایک سال کے چھٹی کے بعد سائنس کی طرف لوٹی ہے۔
کام سے اس طرح کی چھٹی لینا ان بھارتی خواتین کے لئے عام بات ہے جو مختلف حالات میں اپنے کنبے کو کیریر کے طور پر ترجیح دیتی ہیں۔ یہ خاص طور پر ان کے جینڈر (صنف) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ سائنس وٹکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) کی خاتون سائنس داں اسکیم فیلوشپ (ڈبلیو او ایس اے) ان خاتون سائنس دانوں اور ٹکنالوجیسٹ کو مواقع فراہم کرتا ہے، جنہوں نے اپنا کیریر بیچ میں چھوڑ دیا تھا لیکن پھر بھی ان کی اصل دھارے میں لوٹنے کی خواہش تھی۔
نئی دلی کے نیتا جی سبھاش انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی کی خاتون سائنس داں ڈاکٹر میرا چڈھا نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور نہ صرف چھٹی کے بعد سائنس کی اصل دھارا میں واپسی کی بلکہ پہلی بار میتھ میٹکل ماڈلنگ کے ذریعے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ایٹمی ہتھیاروں کے مہلک اور خطرناک اثر کو دھول کے ذروں کی مدد سے جزوی طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔
ان کا حالیہ مطالعہ پروسیڈنگس آف رائل سوسائٹی اے لندن میں شائع ہوا ہے جس میں ان کے مطالع کے مطابق کسی ایک شدت کے دھماکے سے (خاص کر نیوکلیائی دھماکے سے) پیدا ہونے والی توانائی اور اس سے ہونے والی تباہی کے علاقے کو دھول کے ذروں سے کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دکھایا کہ کیسے اس عمل میں دھماکے کی شدت میں کمی آتی ہے۔
ڈاکٹر چڈھا نے کہا کہ ان کے پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے اچانک ہونے والی لہروں یعنی شاک لہروں کے بارے میں مطالعہ کیا اور کس طرح دھول کے ذرات ان کی طاقت کے اثر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک کتاب پڑھی جس کا عنوان تھا سائنس ٹو ورڈس اسپری چوول، جس میں سابق صدر جمہوریہ مرحوم ڈاکٹر عبد الکلام سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سائنس ایسا کوئی ایک ٹھنڈا بم تیار کرسکتا ہے جو مہلک اور خطرناک ایٹم بم کو بے کار یا ناکارہ کرسکتا ہو۔ اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے اپنے کیریر کے لئے چھٹی کے وقت کا استعمال کیا اور اس دوران یہ مطالعہ کیا کہ دھماکہ کیسے ہوتا ہے اور دھول کے ذرات کا اثر کیا ممکنہ نتائج پیدا کرسکتا ہے۔ ڈبلیو او ایس اسکیم نے انہیں وہ وقت اور مالی امداد اور دیگر وسائل مہیا کرائے جس سے وہ یہ مطالعہ کرکے اپنے خواب پورا کرسکیں۔
م ن، ح ا، ع ر
U-6342
(Release ID: 1664284)
Visitor Counter : 165