سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کیرالہ میں 8 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
12692 کروڑ روپے مالیت کے 200 کلو میٹر سے زیادہ لمبی شاہرائیں ریاست کی معاشی، خوشحالی کو ایک بڑی تقویت دیں گی:نتن گڈکری
19800 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ کا کام 2024 تک مکمل کرلیے جانے کا نشانہ رکھا گیا ہے: مرکزی وزیر
Posted On:
13 OCT 2020 3:28PM by PIB Delhi
سڑک، ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کیرالہ میں آٹھ قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقد تقریب میں کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خاں، وزیر اعلیٰ جناب پینارائے وجین اور مرکزی وزرا مملکت ریٹائرڈ جنرل جناب ڈاکٹر وی کے سنگھ اور وی مرلی دھرن کے علاوہ ریاست کے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ممبران اور مرکز وریاست کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ایک نئے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب اور وژن کے مطابق بھارت مالا پری یوجنا جیسے اقدامات کے ذریعے عالمی نوعیت کے ٹرانسپورٹ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ پری یوجنا بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروگرام میں ہندوستان کی سب سے بڑی یوجنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت مالا پری یوجنا کا تصور کلیدی اصل بنیادی نظام یا منزل کے آنے جانے والے راستوں کے درمیان مال ڈھلائی کے سائنسی مطالعے کے توسط سے مال اور مسافروں کی نقل وحمل کو فعال بنانے کے لئے تیار کیاگیا تھا۔ جناب گڈکری نے بتایاکہ ملک میں 35 ہزار کلو میٹر قومی شاہراہوں کو بھارت مالا پری یوجنا کے حصے کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔ اس میں سے 1234 کلو میٹر کے قومی شاہراہوں کو کیرالہ ریاست میں بھارت مالاپری یوجنا کے حصے کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ 119 کلو میٹر لمبے پورٹ رابطہ سڑکوں کو بھارت مالا، ساگر مالا یوجنا کے تحت اپ گریڈ کرنے کی بھی اسکیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پری یوجنا کے حصے کے طر پر دلی ممبئی ایکسپریس وے، دلی امرتسر کٹرا ایکسپریس وے، چنئی بنگلورو ایکسپریس وے جیسے کئی اہم کوریڈورس کو بھی تیارکیا جارہا ہے۔
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ 1760 کلو میٹر طویل ممبئی کنیا کماری اقتصادی راہ داری (کوریڈور) ایک ایسا کوریڈور ہے جسے بھارت مالا پری یوجنا کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ یہ کوریڈور ممبئی سے کنیا کماری تک ملک کے تمام مغربی ساحل کے لئے کنکٹی ویٹی کو بہتر کررہے ہیں اور اس سے خطے میں معاشی خوشحالی لانے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی-کنیا کماری اقتصادی کوریڈور کے ایک حصے کے طور پر 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے کیرالہ ریاست میں 650 کلو میٹر لمبے 23 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور کوریڈور سے کاسرگوڑ، تھالاسیری، کنوڑ، کوزی کوڈ، ارناکلم، کوچی آلہ پوزہ، کولم اور تھرواننت پورم جیسے بڑے شہروں ، قصبوں کے لئے کنکٹی ویٹی کو بہتر کرے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 11571 کروڑ روپے کی لاگت سے 177 کلو میٹر لمبے مزید 7 پروجیکٹوں کے لئے کام کاج کو منظوری مل گئی ہے اور تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو معاشی اعتبار سے خوشحال بنانے کے لئے ان پروجیکٹوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔
انہوں نے مطلع کیا کہ 2024 سے 2020 تک قومی شاہراہ کی تعمیر پر 3820 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نےریاست کے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ سڑک کی ترقی کے لئے سرکاری پرائیویٹ شراکت داری پر غور وخوض کریں، جس سے بنیادی ڈھانچےکی تعمیر میں مزید سرمایہ لایا جاسکے گا۔ جناب نتن گڈکری نے سڑک اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت کو پورا تعاون دینے کا یقین دلایا۔ انہوں نےکیرالہ کے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ سڑک کی تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کریں۔انہوں نے ریاست سے شاہراہوں پر کالے دھبوں کی نشاندہی کے لئے بھی اپیل کی۔
مرکزی وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے کیرالہ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور یہ معاشی کوریڈور کے ذریعے کنکٹی ویٹی اور تجارت وکامرس کو بہتر بنائیں گے۔
https://twitter.com/OfficeOfNG/status/1315685197329829890?s=19
کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خاں نے ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی ستائش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پی وجین، امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن اور کیرالہ کے پبلک ورکس کے وزیر جی-سدھاکرن بھی موجود تھے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6341
(Release ID: 1664283)
Visitor Counter : 234