کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون سے متعلق بھارت – میکسیکو دو فریقی اعلیٰ سطحی گروپ کی پانچویں میٹنگ
Posted On:
13 OCT 2020 1:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 /اکتوبر 2020 ۔ تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون سے متعلق دو فریقی اعلیٰ سطحی گروپ (بی ایچ ایل جی) کی پانچویں میٹنگ 9 اکتوبر 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کے کامرس سکریٹری ڈاکٹر انوپ ودھاون اور میکسیکو حکومت کے غیرملکی تجارت کی نائب وزیر محترمہ لوز ماریا ڈیلا مورا نے کی۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کی مختلف وزارتوں، محکموں اورتجارتی اداروں نے حصہ لیا۔
دونوں فریقوں نے حالیہ برسوں میں بھارت اور میکسیکو کے درمیان دو فریقی تجارت اور تجارتی تعلقات میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی۔ دونوں فریقوں نے متعدد دو فریقی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں آڈیو ویزول کو پروڈکشن، دو فریقی سرمایہ معاہدہ، زرعی مصنوعات کے لئے بازار تک رسائی، سینیٹری اور پائیٹو سینیٹری (ایس پی ایس) کے سلسلے میں تعاون کا خاکہ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں (ٹی بی ٹی) کے تدارک کی تدابیر، دانشورانہ املاک حقوق میں تعایون اور بھارت و میکسیکو کے درمیان سیاحت اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے طور طریقوں کا پتہ لگانا وغیرہ شامل ہیں۔
میٹنگ میں متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے دو بزنس ٹو بزنس مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ بھارت کے الیکٹرانکس اور کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ایس سی) اور میکسیکن چیمبر آف الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجیز (سی اے این آئی ای ٹی آئی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ بھارت اور میکسیکو کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) اور میکسیکن بزنس کونسل آف فارن ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (سی او ایم سی ای) کے درمیان بھی ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ملکوں نے دوا، طبی آلات، صحت خدمات، زرعی مصنوعات، ماہی پروری، خوراک کی ڈبہ بندی، ایرو اسپیس صنعت وغیرہ میں تعاون کے توسط سے بھارت اور میکسیکو کے درمیان تکمیلی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے دو فریقی تجارتی تعلقات وسعت دینے اور اس میں تنوع لانے پر متفق ہوئے۔میٹنگ کے کامیاب اختتام کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6338
13.10.2020
(Release ID: 1664213)
Visitor Counter : 216