صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کی ٹیلی میڈیسن خدمات، ای سنجیونی نے 5 لاکھ ٹیلی مشاورت مکمل کیں ای سنجیونی او پی ڈی اب 216 آن لائن او پی ڈی کا اہتمام کرتی ہے

Posted On: 12 OCT 2020 7:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 اکتوبر 2020: وزارت صحت کی ٹیلی میڈیسن پہل قدمی، ای سنجیونی مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان تیزی سے شہرت حاصل کر رہی ہے۔ اس نے بہت کم وقت میں 5 لاکھ ٹیلی کنسلٹیشن کا کام انجام دیا ہے۔ آخری ایک لاکھ مشاورت 17 دنوں کی ریکارڈ مدت میں پوری کی گئیں۔ صحتی خدمات دستیاب کرانے کے ڈجیٹل وسیلے کے طور پر ای-سنجیونی دھیرے دھیرے بھارتی صحتی خدمات فراہمی نظام کی ایک مساوی راستہ کے طور پر شکل اختیار کر رہی ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں میں اس پلیٹ فارم پر یومیہ ٹیلی مشاورت کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ موجودہ دور میں 26 ریاستیں ای۔سنجیونی ٹیلی میڈیسن کی دو ذرا سی تبدیل شدہ نقلوں کو - ڈاکٹر سے ڈاکٹر (ای سنجیونی اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی) اور مریض سے ڈاکٹر (ای سنجیونی او پی ڈی) کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

ای۔ سنجیونی اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی کو نومبر 2019  میں صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔ اسے حکومت ہند کی آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت شناخت کیے گئے میڈیکل کالج ہسپتالوں کے ساتھ مل کر دسمبر 2022 تک ’ہب اینڈ اسپوک‘ ماڈل میں 155000 صحت او ر تندرستی کے مراکز میں نافذ کیا جانا ہے۔ ای۔ سنجیونی اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی پر کام چل رہا ہے۔

اس اولوالعزم پہل قدمی کا دوسرا ایڈیشن ای۔سنجیونی او پی ڈی کو پہلے لاک ڈاؤن کے دوران 13 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا جب ملک بھر میں او پی ڈی بند تھے۔ اس میں دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم بننے کی اہلیت موجود ہے۔ ای-سنجیونی او پی ڈی کے تحت مریضوں کو ان کے گھروں تک او پی ڈی خدمات فراہم کرائی گئی ہیں۔ ای- سنجیونی او پی ڈی کو مریضوں اور ڈاکٹروں دونوں کے ذریعہ مساویانہ طور پر قبول کیا جاتا ہے۔ قریب 100 ٹیلی میڈیسن ڈاکٹروں نے 1000 سے زائد ٹیلی مشاورت کو مکمل کیا ہے اور ان میں سے کچھ نے تو 10000 سے زائد مشاورت کو لاگ اِن کیا ہے۔ دوسری جانب 20 فیصد سے زائد مریضوں نے ایک سے زائد مرتبہ ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے لئے ای۔سنجیونی کا استعمال کیا ہے۔

ملک بھر میں ای۔سنجیونی او پی ڈی کو تیزی سے اپنائے جانے کے بعد اسپیشلٹی اور سوپر اسپیشلٹی او پی ڈی کے وسیع پر پیمانے پر شروعات کے ساتھ ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔  جنرل اور اسپیشلٹی او پی ڈی کے علاوہ اے آئی آئی ایم ایس بھٹنڈا نے تابکاری آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی، بچوں کے امراض سے متعلق سرجری جیسی سوپر اسپیشلٹی او پی ڈی قائم کی ہیں۔ یہ سوپر اسپیشلٹی او پی ڈی پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش سمیت آس پاس کی سبھی ریاستوں میں مریضوں کو آن لائن او پی ڈی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ تمل ناڈو حکومت ای۔ سنجیونی او پی ڈی کے توسط سے آیوش، یوگ اور فطری معالجہ کی او پی ڈی خدمات فراہم کر ر ہی ہیں۔ نئی دہلی کے لیڈی ہورڈنگ میڈیکل کالج نے مریضوں کے لئے نئی دہلی میں ایک ڈینٹل اینڈ اورل میکسی لو فیشیئل سرجری او پی ڈی قائم کی ہے۔ ریاست کیرالا لوگوں کو راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم ڈسکٹرکٹ ارلی  انٹروینشن سینٹر کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ای۔ سنجیونی او پی ڈی کے تحت 14 او پی ڈی قائم کر رہا ہے۔ ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم پر ان 14 او پی ڈی میں سے ہر ایک میں نفسیاتی، خاص معلم، اسپیچ تھیریپسٹ اور فزیو تھریپسٹ کی ایک ٹیم ہوتی ہے جو بچوں کی نشو و نما اور ان کے مستقبل کے صحت سے متعلق مسائل کو دور کر سکتی ہیں۔ فی الحال ای۔سنجیونی او پی ڈی کے تحت 26 جنرل او پی ڈی اور 190 اسپیشلٹی اور سوپر اسپشلٹی او پی ڈی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تقریباً 20000 ڈاکٹروں اور صحتی کارکنان کو دونوں طرح کے ای۔سنجیونی پلیٹ فارم کے لئے تربیت دی گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے ای۔سنجیونی کی قبولیت کو عام کرنے کے لئے ایک زبردست ڈجیٹل صحتی ایکونظام تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، وہ انسانی اور ڈھانچہ جاتی وسائل کے قیام سے  ریاستی حکومت کی مدد کررہے ہیں۔ وزارت نے ترقی، نفاذ، عمل آوری اور تربیت جیسی اینڈ ٹو اینڈ تکنیکی خدمات فراہم کرنے کے لئے سینٹر فار ایڈوانس کمپیوٹنگ کی موہالی برانچ سے رابطہ قائم کیا ہے۔

ای ۔سنجیونی اور ای سنجیونی او پی ڈی پلیٹ فارموں کے توسط سے سب سے زیادہ مشورے درج کرنے والی  سرکردہ دس ریاستوں میں تمل ناڈو (169977)، اترپردیش (134992)، ہماچل پردیش (39326)، کیرالا (39300)، آندھرا پردیش (31365)، اتراکھنڈ (16442)، مدھیہ پردیش (14965)، گجرات (10839)، کرناٹک (9498)، مہاراشٹر (7895) شامل ہیں۔

 

ای سنجیونی ٹیلی کنسلٹیشن (12 اکتوبر 2020)

نمبر شمار

 

ٹیلی کنسلٹیشنس

 

بھارت

500091

1

تمل ناڈو

169977

2

اترپردیش

134992

3

ہماچل پردیش

39326

4

کیرالا

39300

5

آندھرا پردیش

31365

6

اتراکھنڈ

16442

7

مدھیہ پردیش

14965

8

گجرات

10839

9

کرناٹک

9498

10

مہاراشٹر

7895

11

پنجاب

6427

12

دہلی

6158

13

راجستھان

5321

14

جھارکھنڈ

1882

15

چنڈی گڑھ

1538

16

منی پور

1484

17

ہریانہ

1465

18

آسام

568

19

تلنگانہ

278

20

جموں و کشمیر

182

21

گوا

55

22

میزورم

51

23

اروناچل پردیش

47

24

چھتیس گڑھ

23

25

پوڈوچیری

9

26

بہار

4

 

***

  م ن۔اب ن

U- 6317

 



(Release ID: 1664090) Visitor Counter : 171