وزارت دفاع

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے، 7ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوںمیں ، سرحدی سڑک تنظیم ( بی آر او) کے ذریعہ تعمیر کردہ 44 پُلوں کو قوم کے نام وقف کیا


راج ناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں ، ’نچی پھو ‘ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 12 OCT 2020 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 اکتوبر 2020:  مشرقی شمالی اور شمال مشرقی سرحدوں سے قریب حساس علاقوں میں  شاہراہو ں  اور پُلوں کے رابطے میں ایک نئے دور کا آغازکرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  نے ، 44 اہم مستقل پلوں کو  ،آج قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اروناچل پردیش میں  نچی پھوسرنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔یہ تمام پل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور  دور دراز کے علاقوںکو رابطہ فراہم کراتے ہیں۔ یہ 44 پل 7ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظا م علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔قوم کے نام وقف کرنے کی یہ تقریب ،مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، دفاعی عملے کے سربراہ جنرل بپن راوت ،فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے  اور دفاعی سکریٹری جناب اجے کمار کی موجود گی میں آج نئی دلی میں  ایک ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ منعقد کی گئی ۔ مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو  ، اروناچل پردیش ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، سکم  اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ ، جموں وکشمیر کے  لیفٹیننٹ گورنر  کے ساتھ ساتھ  ارکان پارلیمان  ، شہری اور فوجی اہم شخصیات  نیز عوام کے دیگر نمائندگان  نے ،متعلقہ ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ،مختلف مقامات پر، ایک ویڈیو لنک کے ذریعہ اس  تقریب میں  شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں  وزیردفاع نے سرحدی شاہراہوں کی تنظیم ( بی آر او ) کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر تمام عہدے داران  کو  ان کی کامیابی کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ ایک ہی وقت میں  44  پلوںکوقوم کے نام وقف کرنا اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کووڈ-19  کے چیلنجنگ دور میں  نیز پاکستان اور چین کے ذریعہ پیدا کردہ سرحدی  کشیدگی اور تنازعات کے باوجود   ، ملک نہ صرف ان کا جرأت مندانہ  مقابلہ کررہا ہے بلکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت کے تحت   ترقیات کے تمام شعبوں میں تاریخی تبدیلیاں وضع کررہا ہے۔

سرحدی شاہراہوں کی تنظیم کو  ، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے اس کے رول  کی ستائش کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  ان پلوں سے  مغربی ، جنوبی  اور جنوب مغربی سیکٹروں کے دور دراز کے علاقوںمیں رابطوں کو  بہتر کیا ہے نیز مقامی عوام کی خواہشات کی  تکمیل بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  پورے سال مسلح افواج کی نقل وحمل  اور لاجسٹکس  کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شاہراہیں اور پُل کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے  اور یہ دوردراز کے خطوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں  ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے  مرکزی سرکار کے عز  م کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں   نے کہا کہ تمام پروجیکٹوں کی پیش رفت کی باقاعدہ بنیاد پر  نگرانی کی جارہی ہے اور  ان کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈز فراہم کرائے جارہے ہیں۔

 انہو  ں نے کہا کہ  سرحدی شاہراہوں کی تنظیم کا سالانہ بجٹ  ،سن 2016-2008 کے درمیان،  3300 کروڑروپے سے 4600 کروڑروپے کے درمیان رہا  ،اور اس میں  نمایاں  اضافہ کرکے  ،اسے سن 21-2020 میں   11000 کروڑروپے سے زیادہ کردیا گیا ہے۔کووڈ-19 کے باوجود اس بجٹ  میں  کوئی کٹوتی نہیں  کی گئی ۔

وزیر دفاع نے  یہ بھی اعلان کیا کہ  سرکار نے ،سرحدی شاہراہوں کی تنظیم کے، انجنئیروں اور ورکروں  کے لئے،  اونچے پہاڑی  مقامات پر استعمال ہونےوالے  ،خصوصی ملبوسات کے لئے، منظوری دے دی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے، اروناچل پردیش میں  ’توانگ ‘ کو جانے والی شاہراہ پر  ،انتہائی اہمیت کی حامل ’نچی پھو ‘ سرنگ  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔یہ 450 میٹر طویل ،  2 لین والی سرنگ ’نچی پھو  پاس  ‘ پر تمام موسمی رابطے کو یقینی بنائے گی اور حادثات   والے علاقوںمیں  سےسفر کے لئے  ،محفوظ اور سہل  راہ  فراہم کرے گی۔

اہم شخصیات کو تفصیلات بتاتے ہوئے سرحدی شاہراہوں کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ  نے کہا کہ  مختلف  پیمائشوں والے ان 44 پلوں میں   سے 30  میٹر سے  484  میٹر تک  کے پل  جموں وکشمیر  (10) ، لداخ (08) ہماچل پردیش (02) پنجاب(04) ، اتراکھنڈ (08) ، اروناچل پردیش (08) اور سکم( 04) میں  ہیں۔یہ سب انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں سرحدی علاقوں میں  ،بھاری شہری اور فوجی ٹریفک کی  نقل وحمل کو  ،سہولت فراہم کرنے کے لئے ،ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن   کے مطابق ، یہ تمام پُل  ،دوردراز کے سرحدی علاقوں کی  مجموعی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور  فوجی اہمیت کے حامل ،اہم سیکٹروں  میں، مسلح افواج کی تیز گام تعیناتی میں  ، مدد فراہم کریں  گے ۔

انہوں  نے کہا کہ سڑک تعمیر میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ، سرحدی شاہراہوں کی تنظیم نے پلوں کی تعمیر پر خصوصی زوردیا ہے اور پچھلے سال 28 اہم پلوں کی تعمیر کی تکمیل کرلی ہے جبکہ اس سال 102  اہم پلوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ان میں سے 54  پل  پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں۔سرحدی شاہراہوں کی تنظیم ،مسلح افواج اور دوردراز کے علاقوں  میں  رہنے والے لوگوں کی  فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ، 60 سے زیادہ ’بیلی  پلو ں ‘ کی  تعمیر بھی کررہی ہے۔

سرحدی شاہراہوں کی تنظیم نے  کووڈ-19 وبا کے دوران  جاری پابندیوں کے باوجود  مسلسل کام کیا ہے، جن میں  اہم پلوں  اورشاہراہوں کی تعمیر ، اٹل ٹنل روہتانگ  ،سیلا ٹنل  وغیرہ جیسی اہم ترین اہمیت  کے کام کے علاوہ اہم پہاڑی پاسز  کو کھولنے کے لئے برف صاف کرنے کا کام بھی شامل ہے۔

60  برس کا ریکارڈ توڑنے والی ، غیر متوقع  برفباری کے باوجود  ،تمام اہم پاسز اور شاہراہوں  کو،  ان کی اوسط سالانہ کھلنے کی تاریخوں  سے ،تقریباََ ایک مہینے پہلے ہی ،ٹریفک کے لئے صاف کردیا گیا تھا۔اس سے سرحدی علاقے کے عوام کو ،راحت حاصل ہوئی اور  فوجوں  اور لاجسٹکس کی  تیز گام اور سریع  نقل وحمل  کو یقینی بنایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ASK3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L55Y.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030NY7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WDXE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L1GG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HD8S.jpg

 

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(12-10-2020)

U- 6295


(Release ID: 1663673) Visitor Counter : 266