وزارت آیوش
جلدی امراض کیلئے ہومیوپیتھی بہترین علاج
Posted On:
12 OCT 2020 11:15AM by PIB Delhi
نئی دلی، 12 ؍ اکتوبر،ایسےلوگ بڑی تعداد میں مل جائیں گے، جو اس بات کی تصدیق کریں گے کہ جلد سے جڑی بیماریوں کے علاج میں ہومیو پیتھی حیرت انگیز طور پر انتہائی کارگر ہے۔ ریسرچ جنرل آف نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیو پیتھی شیلانگ کے رسالہ ‘آیوہوم’ میں حال ہی میں ایک تحقیقی مضمون شائع ہوا ہے، جس میں اس نکتے کو خاص طور سے ابھارا گیا ہے۔ یہ مضمون سنگیتا ساہا نے قلمبند کیا ہے، جو آرگینین آف میڈیسن اینڈ مہا کاسٹ منڈل کے شعبے میں ریڈر ڈپارٹمنٹ آف پریکٹس آف میڈیسن کی پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کولکاتہ ہومیو پیتھی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ساتھ ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیو پیتھی کولکاتہ کی پوسٹ گریجویٹ ٹرینی بھی ہیں۔
اس مرحلے میں 5 ایسے مریضوں کا جو مختلف نوعیت کی جلدی بیماریوں کا شکار تھے، ہومیو پیتھی سے علاج کیا گیا۔ جس کے نتائج حیران کن رہے۔ اس سے بلا شبہ جلدی امراض کے علاج میں ہومیو پیتھی کے استعمال کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہندوستان ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر لا تعداد جلدی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں، جو ہر عمر کے لوگوں کی صحت پر بُری طرح اثرانداز بھی ہو رہی ہیں۔ دی گولڈن برڈن آف ڈیسیز پروجیکٹ نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر لوگوں کو جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، ان میں جلدی امراض چوتھے نمبر پر ہیں۔ جو ماہرین ہومیو پیتھی کے علاج سے وابستہ ہیں، ان کی رائے ہے کہ ایک بڑی تعداد میں جلدی بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج میں ہومیو پیتھی انتہائی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
آرگینین آف میڈیسن کی گائڈلائن کے مطابق مختلف سطح پر جلدی بیماریوں کے شکار 5مریضوں پر دوا کا تجربہ کیا گیا، جو انتہائی مثبت رہا۔ اس سے یہ نتیجہ برآمدہوا کہ اس علاج سے مریض کی نہ صرف بیماری ٹھیک ہو گئی، بلکہ اس بیماری سے منسلک دوسرے اثرات کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ یہی نہیں علاج کے دوران کسی مریض نے کسی منفی اثر کی شکایت نہیں کی۔
اس تجربے کو ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر سمجھا جا سکتا ہے۔ اگلے مرحلے میں زیادہ مریضوں پر اس کے تجربات کئے جا سکتے ہیں تاکہ وائرل جلدی امراض میں ہومیو پیتھی کے کارگر ہونے کو جواز بخشا جا سکے۔
*************
( م ن ۔ ج ق ۔ ک ا(
U. No. 6291
(Release ID: 1663651)
Visitor Counter : 15020